Sunday 30 October 2011

[karachi-Friends] Re: {6983} ہر مقتول ’شہید‘

 
Janab Khalifa Saheb!
 
Aap ne yeh achchha kiya ke jawab likhkha aor Gen Zia ke mu'amle main wazahat ki aor unki shahadat ka faislah Allah par chhod diya.
 
Qazafi ke bare main aap ne likhkha ke woh Ahadees-e-Shareefah ko rad karta thha, yeh amr qabil-e-tehqeeq hai aor iske ba'd hi kuchh kaha ja sakta thha taahum yeh bhi toh kharij az imkan naheen ke uss ne tawbah kar li ho. Aysi soorat main 'Kaff-e-lisan zaroori hai ke Imam A'zam A'laihirRahmah ne yazeed ke eiman ke bare main yehi tareeqah apnaya thha, phir bhi aap ka mauqaf thha ke hum usey kafir na kahenge aor agar koyi usey kafir qarar deta hai toh usey mana' na karenge---aor iss ihtiyaat ki sirf eik hi wajh thi ke shayed yazeed ne taubah ki ho, magar 4 Aimmah-e-Arba'ah main se 3 ne usey kafir qarar diya thhat aor suboot main qurani aayat bhi pesh ki ke jiski yazeed na khilaf warzi kithi ke jis se uska kufr waqoo' pazeer huwa.
 
Agar Lal Masjid ke logon ka cse inn Aimmah-e-Arba'ah par pesh kiya jaye toh Yazeed ki tarah balke Quran ke khilaf unki shiddat saamne aati hai ke woh Molvi Qasim Nan Tawi Saheb ke pyro kar thhey aor unhen iske bawajood ke unhon ne Huzoor Sallallaho A'laihi Wa sallam ki KHATMIYYAT-E-NUBUWWAT  ka inkar aor aayat-e-khatmiyyat 33:40 donon ka sareeh inkar kiya tha, ko musalman jante thhey aor 14 sadyon se U'lema-e-Ummat ki yeh ruling chali aati hai ke:
 
KAFIR KO MUSAMAN SAMAJHNA KHUD KUFR HAI.
 
warnah Abu jehl ko musalman na kene ki wajh aor kya ho skti hai.
 
Yeh iss liye likhkha ke a'wamunnas iss issue par 2 dhadon main bati huwee hai.
 
Qazzaq yaqeenan qazzaq hi hote hain lekin inn qazaqon ka musalmanon ka qatl, tamam tar unki bey gunahi ke, yeh log taliban ki tarah jayiz mante hain aor unke hathon musalmanon ki jan wa maal, i'zzat wa aabroo, inn donon grohon ke han aysi hi halal hain jysi ke Ibn Abdalwahhab ke haan rawa theen.
 
Aor Ismay'eel dehlavi aor unke peer saheb donon ki halakat  qabayiliyon ke hathon Balakot main bhi taqreeban one and one half sadyon se musalmanon ko 2 grohon main baant ti chali aa rahi hai. HAR WOH ISSUE JO MUSALMANON KI JAMA'AT MAIN IFTIRAAQ DALTA HO USKA TA'AYYUN ZAROORI MANA JATA HAI-----YEH ACHCHHA HUWA KE NATIONAL ASSEMBLY NE QADIYANIYON KO KAFIR QARAR DIYA LEKIN UNKE MURABBIYON KA BHI TOH YEHI KUFR HAI TOH WOH KYSE AB TAK BACHE HUWE HAIN.
 
Ba har haal mera aap se koyi zati tanazi'ah naheen, lekin jab aap ne shahadat ke issue ko uthaya toh mera reaction zaroori ho gaya thha, ke iss tarah kum az kum ummat ko 2 qism ke khiyalaat se aagahi huwee aor unko ayse issues jo kabhi kabhi hi manzar par aate hain janne ka mauqa' mila. 


--- On Sun, 10/30/11, AbdusSalam Khalifa <abuzaid@khalifa.in> wrote:

From: AbdusSalam Khalifa <abuzaid@khalifa.in>
Subject: Re: {6983} ہر مقتول 'شہید'
To: "Bazm Qalam" <bazmeqalam@googlegroups.com>
Date: Sunday, October 30, 2011, 1:26 PM

بندے کو اچھی طرح سے اندازہ ہے کہ اس گروپ کا اصل موضوع اردو ادب ہے، لیکن ادب کا تعلق مذہب اور حالات حاضرہ سے جڑا ہوا ہوتا ہے اس لئے اختلافات سے بچنے کی کوشش کرنے کے باوجود اس سے پوری طرح نہیں بچا جاسکتا۔ قذافی کے مسئلے میں دو معزز ممبران کے درمیان ویسے ہی کچھ اختلاف واقع ہو چکا تھا اس لئے میں نے یہ مضمون بھیجنا مناسب سمجھا تھا۔ ریکارڈ کی درستگی کے لئے واضح ہو کہ یہ مضمون میرا نہیں ہے۔ اس مضمون کے مصنف کا نام مضمون کے اوپر بائیں طرف دیا گیا ہے۔

اگرچیکہ افراد کے ایمان اور شہادت کا فیصلہ اللہ پر ہی چھوڑنا چاہئے لیکن بعض اوقات کچھ سنجیدہ مسئلوں میں خاموشی اختیار کرنے  سے زیادہ مسئلے پیدا ہوجاتے ہیں۔ قذافی صرف ایک سیاست دان نہیں تھا بلکہ دین اسلام کے بارے میں باقاعدہ ایک مؤقف رکھتا تھا۔ اس کی بعض تقاریر سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سنت کو سرے سے رد کرتا تھا اور جنہوں نے اس کی مخالفت کی اس نے ان کو ابتلاء و آزمائش میں مبتلا کیا۔  ایسے میں  کوئی قذافی کی صرف اسلئے حمایت کرے کہ وہ مغرب کا مخالفت کرتا نظر آئے صراحتاً غلط ہے۔قذافی کی ایک سیاسی پوزیشن ہے اور اس کے بظاہر مغرب مخالف ہونے کا ایک تاثر ہے جس کی وجہ سے کم از کم اس کے معاملے میں بات صاف ہونی ضروری ہے۔اس کا یہ مطلب قطعی نہیں ہے کہ آپ ہمیں شہداء کی فہرست تھما کر ان کی شہادت کا فیصلہ کرنے پر زور دیں۔ بات صرف قذافی کی ہے اور اسی پر بات کریں۔ لیکن چونکہ آپ اپنے کچھ سوالات پر مصر ہیں اس لئے کچھ نکات واضح کرنا چاہتا ہوں۔

 ضیاء الحق کا مسئلہ الجھا ہوا ہے۔ بلکہ ایک نان ایشو ہے۔ ضیاء الحق کو مشکل ہی سے کوئی شہید قرار دیتا ہے۔ لیکن قذافی کی شہادت کے ڈنکے بجائے جاتے ہیں اس لئے یہاں تقابل کیا ہی نہیں جاسکتا۔ ضیاء الحق کے بارے میں کچھ چیزیں ہم طے شدہ انداز میں نہیں کہہ سکتے۔  ضیاء الحق نے اسلام شریعت نافذ نہیں کی لیکن ضیاء الحق نے کچھ ایسے اسلام اصول معاشرے میں رائج ضرور کئے جو پہلے نہیں تھے۔ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اسلامی شریعت نافذ نہ کرنے میں ان کی کیا مجبوریاں تھیں۔ دوسری طرف انہوں شریعت کے کسے معاملے میں اپنی رائے سے دخل نہیں دیا۔ افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جہاد میں مجاہدین کا بھر پور ساتھ دیا۔ اور ہمیں یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ ان کی موت حادثاتی ہوئی تھی یا ان کو مجاہدین کی حمایت کرنے کی وجہ سے شریعت کی نفاذ کے خوف کی وجہ سے دشمنان اسلام نے قتل کیا۔ مختصراً ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ضیاء الحق کے بارے میں کچھ بھی کہنے کے لئے ہمارے پاس کافی انفارمیشن نہیں ہے۔

لال مسجد کے تہہ خانوں میں اسلحہ سچ مچ بھرا گیا تھا یا سرکاری منتظمین نے بعد میں اس کا انتظام کیا تھا اور اگر بھرا بھی تھا تو یہ دین سے کس طرح کا "انحراف" ہے اس کی وضاحت آپ ہی کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ اگر یہ غلطی تھی تو اس سے کوئی اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ لیکن تمام باتیں اسی طرف اشارہ کرتی ہے کہ انہوں جو کچھ بھی کیا دینی جذبے کے تحت کیا اور پاکستان کی فوج اگر چاہتی تو صرف بجلی، پانی اور کھانے کی سپلائی بند کر کے آسانی کے ساتھ اس مسئلے کو حل کر سکتی تھی۔ اس لئے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے فوج نے خالصتاً دین دشمنی کے جذبے کے تحت ان بھولی بھالی بچیوں کو قتل کیا۔ مولانا عبدالرشید غازی اور مولانا عبد العزیز کا طریقہ بےشک حکمت عملی کے خلاف تھا لیکن اس کے باوجوں مقتولین کے بارے میں کسی قسم کی بدگمانی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ غلط طریقہ کار اختیار کرنا اور سنت کا انکار کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔

صومالی قزاقوں کا مسئلہ یہاں پر کیوں آیا یہ قطعاً سمجھ سے باہر ہے۔ قزاقی تو قزاقی ہی ہوتی ہے جناب۔ اس کا دین سے کیا تعلق ہے؟

جناب نہ میں روایتی عالم ہوں اور نہ ہی علماء کے گروہ میں شامل ہوں۔ لیکن جو مضمون میں نے بھیجا ہے وہ سچ مچ ایک عالم ہی کا ہے۔رہی قذافی کی بات، تو اس کی گمراہی سمجھنے کے لئے عالم ہونا ضروری نہیں ہے۔ آپ کو اتنا پتہ ہونا چاہئے کہ سنت کا انکار کرنے والا گمراہ ہی ہوتا ہے۔ جب لیبیا میں اس سال کے اوائل میں احتجاج شروع ہوا تھا تو شیخ یوسف القرضاوی نے لیبائی فوجیوں سے کہا تھا کہ کسی کا بس چلے تو قذافی قتل کردے۔ یہ بات واضح رہے یوسف القرضاوی  انتہائی ماڈریٹ عالم سمجھے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے کچھ زیادہ  دین دار قسم کے مسلمان ان کے سخت مخالف ہیں۔ اسی سے آپ کو اندازہ ہونا چاہئے کہ علماء کا قذافی کے بارے میں کیا خیال ہے۔

یہ بات یاد رکھیں کہ میں کسی کو کافر قرار دینے کے لئے کوالیفائی نہیں کرتا۔

 

--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazmeqalam@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazmeqalam@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"

--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment