Saturday 21 July 2012

[karachi-Friends] Re: {13133} کوئی تو ہے جو نظام۔ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے

 
USKE JHOOT KE IMKAN GHADNE WALON KO KYA WOH APNE DAR KA FAQEER BANAYEGA??

--- On Sat, 7/21/12, aapka Mukhlis <aapka10@yahoo.com> wrote:

From: aapka Mukhlis <aapka10@yahoo.com>
Subject: Re: {13133} کوئی تو ہے جو نظام۔ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
To: "bazmeqalam@googlegroups.com" <bazmeqalam@googlegroups.com>
Date: Saturday, July 21, 2012, 7:50 AM

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ احسن الجزاء
اللہ ہم سب کو توحید کا درست فہم عطا فرمائے اور صرف اپنے در کا فقیر بنائے۔آمین
والسلام
مخلص


From: I Am BazMi <soul_of_bazm@yahoo.com>
To: Join Pakistan <joinpakistan@googlegroups.com>
Cc: "Yaadein_Meri@yahoogroups.com" <Yaadein_Meri@yahoogroups.com>; "bazmeqalam@googlegroups.com" <bazmeqalam@googlegroups.com>
Sent: Saturday, July 21, 2012 1:50 PM
Subject: {13132} کوئی تو ہے جو نظام۔ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے


 السلام علیکم ۔۔۔۔ ایک بہت ہی عمدہ تحریر ۔۔۔۔ سوچا آپ تمام احباب سے بھی شیئر کر لی جائے ۔۔۔۔۔ اللہ ہم سب کو صحیح و غلط کی اچھی سمجھ بوجھ عطا فرمائے ۔۔۔۔ 



کبھی آپ نے غور کیا کہ آپ کا کوئی پیارا جس سے آپ محبت کرتے ہیں جسے آپ چاہتے ہیں جسے آپ اپنا کہتے ہیں جس کے بارے میں آپ سوچتے ہیں جسے آپ پسند کرتے ہیں ،جسکی محبت کا آپ اعلان کرتے ہیں جس کی ہر ضرورت کو آپ پورا کرتے ہیں جس کے دل میں آپ رہتے ہیں وہ اپنی کوئی ضرورت کوئی حاجت کسی اور کے توسّط سے آپ تک پہنچائے اور مانگے تو آپ کو کیسا لگے گا آپ کیا سوچیں گے ،یقیناً بہت عجیب لگے گا ، آپ کو دکھ ہوگا کہ اس نے آخر خود آپ سے کیوں نہیں مانگا کسی اور کا سہارا کیوں لیا 

آپ ایک باپ ایک ماں ہیں آپ کا بیٹا آپ کے ہوتے ہوئے پڑوس میں جا کر مانگتا ہے گڑگڑاتا ہے ان سے مدد مانگتا ہے کیا جو آپ اپنی اولاد کے لئے قربانی دے سکتے ہیں کوئی پڑوسی دے گا کیا وہ جو آپ مدد کرسکتے ہیں آپ کے مقابلے میں کر پائے گا ، کیا آپ گوارہ کریں گے کہ آپ کے ہوتے ہوئے جب کہ آپ میں اپنے پیاروں کی بھرپور کفالت کرنے کی صلاحیت ہے آپ کے پیارے دوسروں کا درواذہ کھٹکھٹا رہے ہوں دوسرے کی چوکھٹ پر پڑے ہوں اور رحم کی بھیک مانگ رہے ہوں ،آپ ایک انسان ہوتے ہوئے اپنی انا اپنی عزّت اپنے وقار کو مجروح ہوتا نہیں دیکھ سکتے تو پھر بتائے وہ اللہ پاک جس نے ہمیں تخلیق کیا جس نے ناممکنات میں سے ممکنات کو وجود دیا جس نے بے جان سے جاندار اور جاندار سے بےجان کو وجود دیا جس نے حیرت انگیز نظام قدرت سے ایک نطفے کو انسان کی دلکش مکمل شکل عطا کی دل و دماغ عطا کیا ہاتھ پاؤں عطا کئے شعور عطا کیا عقل و خرد سے نوازا ایک شہکار بنایا کم وبیش اٹھارہ ہزار مخلوقات میں اشرف المخلوقات کا رتبہ دیا تمام مخلوقات پر فوقیت عطا فرمائی زمین پر خلیفہ کی حیثیت دی وہ انسان اس رب۔ کائنات کو چھوڑ کر کسی اور سے مانگیں مدد کے لئے پکاریں اور سوال کریں تو کیا اللہ پاک راضی ہوگا ،ہر گز نہیں آپ کی عزّت آپ کی انا آپ کے کچھ اصول و ضوابط ہیں تو کیا آپ کے رب کے نہیں ہیں آئیے اس بات پر غور کریں سوچیں اس بارے میں ،کون ہے جو دینے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لا الہ الا اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں اس رب سے مانگنا کیسے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد رسول اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ترتیب پر 
آئیے ہم اللہ سے مانگنا سیکھیں کہ وہ ہم سب کا پالن ہار ہم سب کا مولا ہم سب کا داتا ہم سب کا مشکل کشا ہم سب کا حاجت روا ہم سب کا مالک ہم سب کا خالق ہم سب کی سننے والا ہے ہم سب کی بگڑی بنانے والا ہے 

کوئی تو ہے جو نظام۔ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آرہا ہے ، وہی خدا ہے

طالب۔نظر

اسماعیل اعجاز خیال
 


Regards
BazMi
Karachi-Pakistan




 

--
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazmeqalam@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazmeqalam@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
 
 
 


--
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazmeqalam@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazmeqalam@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
 
 
 

--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

={{ISTABA}}= Condo For Rent near USF

Condo for Rent

 

It is located near USF, hospital, and interstate. Very convenient location. 

Unit Amenities 
Community: Somerset Park
Floorplan: Somerset - 1 bedroom 
Bedrooms: 1.0
Bathrooms: 1.0
Price: $695.00
Size Ft: 735 ft2 
New Tiles -- New Paint
New Windows

Central Air, Washer/Dryer, Refrig, Stove/Oven, Microwave, Dishwasher.

 

For more details and pictures:  http://alahmads.com/somerset.htm

 



Available On August 1st.
Please Call for an appointment : 813-600-3558

--
Mahmoud Elkasaby
ISTABA Masjid
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "ISTABA Masjid" group.
To post to this group, send email to istaba-masjid@googlegroups.com
 
 

[PF:169854] :: How many SIM Cards this phone can keep?

Fun & Info @ Keralites.net

This Flying F160 is the world's first Quad SIM card, quad standby mobile phone. Quite why you'd need four SIM cards in your phone is another matter, although I suppose for permanent travellers this could save a bunch of time swapping out cards when you cross a border.

Fun & Info @ Keralites.net

The rest of the spec is pretty so-so, with a 2 inch touchscreen, TV &amp; FM radio, 0.3 mp camera and a choice of colors. Priced, however, at a very reasonable $75.00 unlocked.

Fun & Info @ Keralites.net

Quick Overview

4 SIM, 4 Standby
Quad Band GSM
Full QWERTY Keyboard
FM Radio
Dual Cameras
Bluetooth
MP3, Video Player
Quad Band GSM

Fun & Info @ Keralites.net

The F160 phone from Solonomi.com has tons of other great functions, including Bluetooth hands free calling, dual picture and video cameras, and a multimedia player to watch videos and listen to music. Don't wait to get your hands on this baby!

--

:: ASAD SHAHEEN AKRAM ::
+92 300 9219551
+92 321 9219551


--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Careful in Islamic Discussions;
Bad language and insolence against Prophets (and / or their companions, Islamic Scholars, and saints) is an Instant ban.
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed.
This is not Dating / Love Group, avoid sending personnel messages to group members.
Do not post anything linked to (or in favor of) facebook.
Thanks

[PF:169850] 9th Month of Islamic Calendar | Ramadan al-Mubarak!! [URDU]

http://sphotos.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash2/hs084.ash2/37528_416070320333_672380333_5290458_4836088_n.jpg
شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُراٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنٰتٍ مِّنَ الْہُدٰی وَالْفُرْقَان ج فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمُ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ ط وَمَنْ کَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلـٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَط یُرِیْدُاللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَوَلَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ ز وَ لِتُکْمِلُواالْعِدَّۃَ وَلِتُکَبِّرُوااللّٰہَ عَلـٰی مَا ھَدٰکُمْ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ (پارہ٢، سورۃ البقرہ ، آیت ١٨٥)

رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اترا لوگوں کے لئے ہدایت اور راہنمائی اور فیصلہ کی روشن باتیں ، تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے ضرور اس کے روزے رکھے اور جو بیمار یا سفر میں ہو تو اتنے روزے اور دنوںمیں اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور تم پر دشواری نہیں چاہتا اور اسلئے کہ تم گنتی پوری کرو اور اللہ کی بڑائی بولو اس پر اس نے تمہیں ہدایت کی اور کہیں تم حق گزار ہو ۔ (کنزالایمان)

یٰاَۤیُّـہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاکُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ (پارہ٢، سورۃ البقرۃ ، آیت ١٨٣)

اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔ (کنزالایمان)

وجہ تسمیہ:

رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے، اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ رمضان ''رمض'' سے ماخوذ ہے اور رمض کا معنٰی ''جَلانا ''ہے۔ چونکہ یہ مہینہ مسلمانوں کے گناہوں کو جلا دیتا ہے اس لئے اس کا نام رمضان رکھا گیا ہے۔ یا اس لئے یہ نام رکھا گیا ہے کہ یہ ''رمض'' سے مشتق ہے جس کا معنٰی ''گرم زمین سے پاؤں جلنا'' ہے۔ چونکہ ماہِ صیّام بھی نفس کے جلنے اور تکلیف کا موجب ہوتا ہے لہٰذا اس کا نام رمضان رکھا گیا ہے۔ یا رمضان گرم پتھر کو کہتے ہیں۔ جس سے چلنے والوں کے پاؤں جلتے ہیں۔ جب اس مہینہ کا نام رکھا گیا تھا اس وقت بھی موسم سخت گرم تھا۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ رمض کے معنی برساتی بارش ، چونکہ رمضان بدن سے گناہ بالکل دھو ڈالتا ہے اور دلوں کو اس طرح پاک کردیتا ہے جیسے بارش سے چیزیں دھل کر پاک و صاف ہو جاتی ہیں ۔ (غنیۃ الطالبین ، صفحہ ٣٨٣۔٣٨٤)

https://fbcdn-sphotos-a.akamaihd.net/hphotos-ak-snc6/6252_126117725333_3455030_n.jpg

فضائل رمضان المبارک احادیث کی روشنی میں

حدیث ١:

اِنَّ الْجَنَّۃَ تَزَ حْرَفُ لِرَمْضَانَ مِنْ رَاسِ الََْحَوْلِ حَوْلٍ قَابِلٍ قَالَ فِاذَا کَانَ اَوَّلُ یَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ ہَبَّتْ رِیْحٌ تَحْتَ الْعَرْشِ مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّۃِ عَلَی الْحُوْرِ الْعَیْنِ فَیَقُلْنَ یَا رَبِّ اجْعَلْ لَّنَا مِنْ عِبَادِکَ اَزْوَجًا تَقِرُّبِہِمْ اَعْیُنُنَا وَ تَقِرُّ اَعْیُنُہُمْ بِنَا ( رواہ البیہقی فی شعب الایمان۔مشکــٰوۃ ص ١٧٤)

بے شک جنت ابتدائے سال سے آئندہ سال تک رمضان شریف کے لئے آراستہ کی جاتی ہے۔ فرمایا جب پہلا دن آتا ہے تو جنت کے پتوں سے عرش کے نیچے ہوا سفید اور بڑی آنکھوں والی حوروں پر چلتی ہے تو وہ کہتی ہیں کہ اے پروردگار اپنے بندوں سے ہمارے لئے ان کو شوہر بنا جن سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ان کی آنکھیں ہم سے ٹھنڈی ہوں۔

حدیث ٢:

نَادٰی مُنَادٍ مِّنَ السَّمَآءِ کُلَّ لَیْلَۃٍ اِلَی انْفِجَارِ الصُّبْحِ یَا بَا غِیَ الْخَیْرِ تَمِّمْ وَ اَبْشِرْ وَیَا باَغِیَ الشَّرِ اَقْصِرْ وَ اَبْصِرْ ہَلْ مَنْ مُّسْتَغْفِرٍ یَّغْفِرُ لَہ، ہَلْ مَنْ تَائِبٍ یُّتَابُ عَلَیْہِ ہَلْ مَنْ دَاعٍ یُّسْتَجَابُ لَہ، ہَلْ مَنْ سَا ئِلٍ یُّعْطٰی سُؤَا لَہ، فِطْرٍمِّنْ کُلِّ شَہْرِ رَمَضَانَ کُلَّ لَیْلَۃٍ عُتَقَاءُ مِنَ النَّارِ سِتُّوْنَ اَلْفًا فَاِذَاکَانَ یَوْمُ الْفِطْرِ اَعْتَقَ فِیْ جَمِیْعِ الشَّہْرِ ثَلَا ثِیْنَ مَرَّۃً سِتِّیْنَ اَلْفًا۔ (زواجر جلد اول)

رمضان المبارک کی ہر رات میں ایک منادی آسمان سے طلوعِ صبح تک یہ ندا کرتا رہتا ہے کہ اے خیر کے طلب گار تمام کر اور بشارت حاصل کراوراے بُرائی کے چاہنے والے رک جا اور عبرت حاصل کر۔ کیا کوئی بخشش مانگنے والا ہے کہ اس کی بخشش کی جائے ۔ کیا کوئی توبہ کرنے والا ہے کہ اس کی توبہ قبول کی جائے۔ کیا کوئی دعا مانگنے والا ہے کہ اس کی دعا قبول کی جائے ۔ کیا کوئی سوالی ہے کہ اس کا سوال پورا کیا جائے۔ اللہ بزرگ و برتر رمضان شریف کی ہر رات میں افطاری کے وقت ساٹھ ہزار گناہ گار دوزخ سے آزاد فرماتاہے جب عید کا دن آتا ہے تو اتنے لوگوں کو آزاد فرماتا ہے کہ جتنے تمام مہینہ میں آزاد فرماتا ہے۔ تیس مرتبہ ساٹھ ساٹھ ہزار۔(یعنی اٹھارہ لاکھ)

حدیث ٣:

یَغْفَرُ لِاُمَّتِہ فِیْ اٰخِرِ لَیْلَۃٍ فِیْ رَمَضَانَ قِیْلَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ اَہِیَ لَیْلَۃُ الْقَدْرِ قَالَ لَا وَلٰکِنَّ الْعَامِلَ اِنَّمَا یُوَفّٰی اَجْرُہ، اِذَا قَضــٰی عَمَلُہ، ۔ رواہ احمد (مشکوٰۃ ص١٧٤)

رمضانِ پاک کی آخری رات میں میری امت کی بخشش کی جاتی ہے۔ عرض کی گئی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا وہ شبِ قدر ہے۔ فرمایا نہیں لیکن کام کرنے والے کا اجر پورا دیا جاتا ہے۔ جب کہ وہ اپنا کام ختم کرتا ہے۔

حدیث ٤:

اُحْضِرُوْ الْمِنْبَرَ فَحَضَرْنَا فَلَمَّاارْ تَقـٰی دَرْجَۃً قَالَ اٰمِیْنَ فَلَمَّا ارْتَقـٰی الدَّرْجَۃَ الثّانِیَۃَ قَالَ اٰمِیْنَ فَلَمَّا ارْتَقـٰی الدَّرْجَۃَ الثَالِثَۃَ قَالَ اٰمِیْنَ فَلَمَّا نَزَلَ قُلْنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ لَقَدْ سَمِعْنَا مِنْکَ الْیَوْمَ شَیْــئًا مَا کُنَّا نَسْمَعُہ، قَال اِنَّ جِبْرَئِیْلَ عَرَضَ لِیْ فَقَالَ بَعُد مَنْ اَدْرَکَ رَمَضَانَ فَلَمْ یُغْفَرُ لَہ، قُلْتُ اٰمِیْنَ فَلَمَّا رَقِیْتُ الثَّانِیَہَ قَالَ بَعُدَ مَنْ ذُکِرْتَ عِنْدَہ، فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْکَ قُلْتُ اٰمِیْنَ۔ فَلَمَّا رَقِیْتُ الثَّالِثَۃَ قَالَ بَعُدَ مَنْ اَدْرَکَ اَبَوَیْہِ عِنْدَہُ الْکِبَرُ اَوْ اَحَدَہُمَا فَلَمْ یُدْ خِلَا ہُ الْجَنَّۃَ قُلْتُ اٰمِیْنَ (زواجر جلد اول)

تم لوگ منبر کے پاس حاضر ہو۔ پس ہم منبرکے پاس حاضر ہوئے ۔ جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم منبر کے پہلے درجہ پر چڑھے تو فرمایا ''آمین''۔ جب دوسرے درجہ پر چڑھے تو فرمایا''آمین''۔ اور جب تیسرے درجہ پر چڑھے تو فرمایا ''آمین''۔ جب منبر شریف سے اترے تو ہم نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آج ہم نے آپ سے ایسی بات سنی کہ کبھی نہ سنتے تھے۔ فرمایا بے شک جبرئیل ں نے آکر عرض کی کہ ــ''بے شک وہ شخص دور ہو (رحمت سے یا ہلاک ہو) جس نے رمضان شریف کو پایا اور اس کی مغفرت نہیں ہوئی'' میں نے کہا ــ''آمین ''۔ جب دوسرے درجہ پر چڑھا تو اس نے کہا: ''وہ شخص دور ہو جس کے پاس آپ کا ذکر ہو اور وہ درود شریف نہ پڑھے ''میں نے کہا ''آمین''جب میں تیسرے درجہ پر چڑھا تو اس نے کہا کہ'' دور ہو وہ شخص جو اپنے بوڑھے والدین کی خدمت کا موقع پائے پھر بھی کوتاہی کے نتیجے میں جنت میں داخل نہ ہوسکے ''میں نے کہا ''آمین''

حدیث ٥:

عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عنہ، قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم کُلُّ عَمَلِ ابْنِ اٰدَمَ یُضَاعَفُ الْحَسَنَۃُ بِعَشْرِ اَمْثَا لِہَا اِلـٰی سَبْعِ مِائَۃٍ قَالَ اللّٰہُ تَعَالـٰی اِلَّا الصَّوْمِ فَاِنَّہ، لِیْ وَاَنَا اَجْزِیْ بِہٖ یَدْعُ شَہْوَتُہ، وَطَعَا مُہ، مِنْ اَجْلِیْ لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ فَرْحَۃٌ عِنْدَ فِطْرِہٖ وَفَرْحَۃٌ عِنْدَ لِقَآءِ رَبِّہٖ وَلَخَلُوْفُ فَمِ الصَّائِمِ اَطْیَبُ عِنْدَ اللّٰہِ مِنْ رِیْحِ الْمِسْکِ وَالصِّیَامُ جُنَّــۃٌ ۔ الحدیث رواہ البخاری و مسلم (مشکوٰۃ ١٧٣)

سیدنا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ راوی ہیں کہ رسول خُدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ''آدم کے بیٹے کا ہر عمل بڑھایا جاتا ہے ایک نیکی سے دس گنا سے سات سو تک ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ''مگر روزہ کہ اس کا ثواب بے شمار ہے ، بے شک وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔'' روزہ دار اپنی خواہش اور طعام میرے لئے چھوڑتا ہے ۔ روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ۔ ایک خوشی افطار کے وقت۔ اور ایک خوشی دیدارِ الٰہی کے وقت ۔ اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مُشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ اور روزے ڈھال ہیں۔''

حدیث ٦:

اِذَا دَخَلَ رَمَضَانَ فُتِحَتْ اَبْوَابُ الْجِنَانِ وَ غُلِّقَتْ اَبْوَابُ الْجَہَنَّمِ وَسُلْسِلَۃِ الشَّیَاطِیْنَ (بخاری)

جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں ، اور شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں۔


رمضان کے حروف اور ان کی برکتیں:

رمضان کے پانچ حروف ہیں

''ر'' رضوان اللہ (اللہ کی خوشنودی) ہے۔
''م'' محابۃ اللہ کی ہے (اللہ کی محبت)۔
''ض'' ضمان اللہ کا ہے (یعنی اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری)
''الف'' الفت کا ہے اور
''ن'' سے مراد نور اور نوال ہے (مہربانی اور بخشش) (غنیۃ الطالبین ، صفحہ ٣٩٠)

روزہ نہ رکھنا گناہ کبیرہ ہے:

ارکانِ اسلام کا ایک رکن روزہ ہے۔ سردار دوجہاں سید کون و مکاں صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ سب سے اول توحید و رسالت کا اقرار۔ اس کے بعد اسلام کے چار رکن ہیں۔ ١۔ نماز۔٢: روزہ۔ ٣: زکوٰۃ۔ ٤: حج۔ کتنے مسلمان ہیں جو مردم شماری میں مسلمان شمار ہوتے ہیں۔ لیکن ان چاروں ارکان میں سے ایک کے بھی کرنے والے نہیں ہیں۔ البتہ وہ سرکاری کاغذات میں مسلمان لکھے جاتے ہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ کے دفتر میں وہ کامل مسلمان شمار نہیں ہوسکتے۔ اس لئے کہ روزہ نہ رکھنا کبیرہ گناہ ہے یہ بھی اس وقت ہے کہ جب وہ روزے کی فرضیت کا اعتقاد رکھتا ہو۔ اور جو اس کی فرضیت کا انکار کرے تو وہ بلاشبہ کافر ہے۔

سحری کھانے میں برکت ہے:

مسلمانوں کو چاہئے کہ رمضان المبارک میں سحری کے وقت اٹھیں اور حسب ضرورت کھانا تیار کر کے کھائیں۔ اگرچہ ایک دو لقمے ہی ہوں۔ یا کھجور کے چند دانے کھالے۔ کیونکہ یہ کھانا باعث برکت ہے ۔ محبوب رب العالمین صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:

تَسَحَّرُوْا فَاِ نَّ السُّحُوْرَ بَرْکَۃٌ (مشکوٰۃ ص ١٧٥)
سحری کیا کرو کیونکہ سحری کے کھانے میں برکت ہے۔

نیز سحری کے وقت اٹھنا اور کھانا کھانا اسلام کا شعار ہے۔ اہل کتاب اس سعادت سے محروم ہیں۔ سید الانس و الجان شاہ کون و مکان صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

فَصْلُ مَابَیْنَ صِیَامِنَا وَصِیَامِ اَہْلِ الْکِتَابِ اُکْلَۃُ السَّحَرِ ۔ رواہ البخاری و مسلم (مشکوٰۃ ص ١٧٥)
ہم اہل اسلام اور اہل کتاب کے روزوں میں فرق سحری کا کھانا ہے۔

اہم مسئلہ:

سحری کا وقت صبح صادق سے پہلے ہے اگر صبح صادق ہو جاتی ہے تو پھر سحری سے الگ ہو جائیں ۔کھانا پینا بند کردیں بعض لوگ اذان فجر سن کر یا سائرن سن کر بھی پانی وغیرہ پیتے ہیں یہ درست نہیںفرض کریں کہ سحری کا آخری وقت ٥ بج کر ١١ منٹ ہے تو فجر کی اذان٥ بج کر ١١ منٹ کے بعد ہوگی لہٰذا ٥ـ بج کر ١١منٹ سے قبل ہر حال میں کھانے پینے سے فراغت حاصل کرلینی چاہئے ۔اگر اذان سنتے وقت پانی بھی پیا تو روزہ نہیں ہوگا۔

روزے کی نیت:

جو صبح صادق سے پہلے سحری سے فارغ ہوں انہیں یوں نیت کرنی چاہئے:

وبِصَوْمِ غَدٍ نَوَیْتُ مِنْ شَہْرِ رَمَضَان
(ترجمہ) میں نے رمضان کے کل کے روزے کی نیت کی

اور سائرن یا اذان سن کر کلّی وغیرہ کرکے اس طرح نیت ہوگی ۔

نَوَیْتُ اَنْ اَصَوْمَ ہٰذَالْیَوْمَ لِلّٰہِ تَعَالٰی مِنْ فَرَضِ رَمَضَان
(ترجمہ) میں نے آج کے روزے کی نیت کی اللہ کیلئے ماہِ رمضان کے فرضوں سے

افطار:

جب پوری طرح سورج غروب ہوجائے تو حلال اور طیب چیز سے روزہ افطار کرے اور یہ دعا پڑھے۔

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ لَکَ صُمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ۔
ترجمہ: اے اللہ ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا، اور تجھ پر ایمان لایا ، اور تیرے دیے ہوئے رزق سے افطار کیا۔

سیّدنا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، سے روایت ہے کہ مالکِ دو جہاں سرکارِ ابد قرار شافع یوم شمار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

لَا یَزَالُ الدِّیْنُ ظَاہِرًامَّا عَجَّلَ النَّاسُ الْفِطْرَ لِاَنَّ الْیَہُوْدَ وَالنَّصَاریٰ یُؤَْخِّرُوْنَ ۔ رواہ ابو داؤد و ابنِ ماجہ (مشکوٰۃ ص١٧٥)

دین اسلام ہمیشہ غالب رہے گا جب تک لوگ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے ۔ کیونکہ یہودی و نصرانی افطار میں دیر کرتے ہیں۔

نوٹ:

اس جلدی کا یہ مطلب نہیں کہ ابھی سورج پوری طرح غروب نہ ہوا ہو تو روزہ افطار کرلیا جائے۔ ایسا کرنے سے سارے دن کی محنت ضائع ہوجائے گی اور نہ ہی ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اس پر مزید ہے۔

روزہ کس چیز سے افطار کرنا چاہئے:

یوں تو روزہ ہر حلال چیز سے افطار کرنا جائز ہے مگر طاق کھجوروں سے روزہ افطار کرنا بہت ثواب کا باعث ہے اگر کھجوریں وقت پر نہ مل سکیں تو پانی سے روزہ کھولنا چاہئے۔ سرورِ کائنات فخر موجودات حضرت احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے:

اِذَا اَفْطَرَ اَحَدُکُمْ فَلْیُفْطِرُ عَلـٰی تَمْرٍ فَاِنَّہ، بَرْکَۃٌ فَاِنْ لَّمْ یَجِدْفَلْیُفْطِرْ عَلـٰی مَآءٍ فَاِنَّہ، طَہُوْرٌ۔ (رواہ احمد والترمذی و ابو داؤد و ابن ماجہ) (مشکوٰۃ ص١٧٥)
جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو چاہئے کہ کھجوروں سے افطار کرے کیونکہ اس میں برکت ہے ۔ اگر کھجوریں نہ پائے تو پانی سے افطار کرے کیونکہ وہ پاک کرنے والا ہے۔

https://fbcdn-sphotos-a.akamaihd.net/hphotos-ak-snc4/40103_420285545333_672380333_5410466_7215194_n.jpg

رمضان المبارک میں وفات پانے والے اولیاء، و بزرگانِ دین رحمہم اللّٰہ

یکم رمضان المبارک :

٭ حضرت شیخ سعید بن عفیر ٢٢٦ھ ٭ حضرت طلحہ بن محمد خراسانی ٣٢٠ھ ٭ حضرت شاہ الہداد عارف ٩١٤ھ ٭ حضرت اخون شہباز قلندر سداسہاگ ١٠٣٣ھ (سومان) ٭ حضرت خواجہ شمس الدین حبیب اللہ ملکی ١١٦٧ھ (سرہند) ٭ حضرت علامہ سید عبداللہ بلگرامی ١٣٠٥ھ ٭ استاذ العلماء علامہ ہدایت اللہ خاں رامپوری(مناظر اہلسنّت، فاتح مناظرہ رُشدآباد بنگال) یکم رمضان١٣٢٦ھ ٭ حضرت سید ظہور الحسنین شاہ قادری علیہ الرحمۃ(اولاد حضرت سخی عبدالوہاب شاہ) ١٤٠١ھ ٭ پیر طریقت حضرت محمد قاسم مشوری ١٤١٠ھ(درگاہ عالیہ مشوری شریف لاڑکانہ، رہنما تحریک پاکستان)

٢ رمضان المبارک :

٭ حضرت خواجہ عبدالحق جامی ١٠٢٩ھ (برہان پور) ٭ حضرت شیخ اسماعیل چشتی اکبر آبادی١٠٦٦ھ ٭ حضرت شاہ دولہ دریائی گجراتی ۔

٣ رمضان المبارک :

٭ سیدۃ النساء فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا ١١ھ ٭ ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا ٦٢ھ ٭ حضرت فضیل بن عیاض۔۔۔۔۔۔١٨٧ھ ٭ حضرت شیخ سری سقطی شیخ سلسلہئ قادریت ٢٠٥ھ (بغدادشریف) ٭ حضرت شاہ زین الدین ٣٥٥ھ (دمشق) ٭ حضرت سید قطب الدین محمد چشتی مدنی ثم الکڑوی ٦٦٧ھ ٭ حضرت مظفر بلخی (خلیفہ مخدوم یحییٰ منیری) ٧٨٨ھ ٭ مخدوم راجی سید پور مانکپوری ٩٤٧ھ ٭ حضرت میر عبدالواحدبلگرامی ١٠١٧ھ(گیارہویں صدی میں معاون تجدید دین ، مصنف ''سبع سنابل'') ٭ حضر ت شیخ حاجی رمضان چشتی ١٢٨٢ھ(لاہور) ٭ حضرت سید عقیل ٭ حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی ۔۔۔۔۔۔١٣٩١ھ

٤ رمضان المبارک :

٭ حضرت شاہ عبدالہادی صابری ١١٩٠ھ (امروہہ) ٭ حضرت شاہ نبی بخش رامپوری ٭ حضرت علامہ قاضی محمد حسن محدث خانپوری ۔۔۔۔۔۔١٣٠١ھ ٭ حضرت الحاج بخشی مصطفی علی بنگلوری ١٣٩١ھ (مدینہ منورہ)۔

٥ رمضان المبارک:

٭ سید عبد الہادی جمیل شاہ گرناری کاظمی (پیر پٹھہ)۔۔۔۔۔۔٦٤٢ھ ٭ حضرت شیخ صدر الدین عرف شاہ سیدو٩٣٣ھ (جونپور) ٭ حضرت شیخ محمد داؤد گنگوہی ١٠٩٥ھ ٭ حضرت میران بھیکہ سید محمد سعید ١١٣٥(خلیفہ شاہ ابو المعالی لاہوری)ھ ٭ حضرت شاہ عنایت جیو ذوقوۃ المتین ۔۔۔۔۔۔١١٩٥ھ (بہاولپور) ٭ حضرت سید صبغت اللہ شاہ اول ولد پیر سید محمد راشد روضے دھنی المعروف پیر پگارو اول ١٢٤٦ھ/٨فروری ١٨٣١ئ ٭ علامہ شائستہ گل مردانی قادری (خلیفہ مانکی شریف ١٤٠١ھ / ١٩٨١ء ٭ خواجہ محمد عبد الحکیم قادری نقشبندی شہداد کوٹ لاڑکانہ

٦ رمضان المبارک :

٭ حضرت شیخ داؤد گنگوہی رحیم دل ١٠٨٠ھ (گنگوہ) ٭ حضرت سید عبدالباری اویسی ١٣١٨ھ ٭ علامہ عبدالشکور شیوہ مردانی قادری ۔۔۔۔۔۔١٤٠٣ھ/١٧جون ١٩٨٣ء ٭ حضرت عبداللہ سری سقطی ٭ بابا ابولخیر نولکھ ہزاری شاہ کوٹی ٭ حضرت میاں نثار احمد امیری ۔

٧ رمضان المبارک:

٭ حضرت سیدنا داؤد علیہ السلام ٭ حضرت شیخ عبدالقدوس صوفی ٢٩٩ھ (سوس) ٭ حضرت ابو بکر محمد سلمی مدنی ٣٢٧ھ (مدینہ) ٭ حضرت سید عصمت قادری ٩٩٩ھ ٭ مولانا سید محمد ناصر جلالی تلمیذ فرنگی محل لکھنؤ۔۔۔۔۔۔١٣٨٥ھ/٣١دسمبر ١٩٦٥ئ ٭ حضرت مولانا بدرالدین قادری ٭ حضرت سید ہاشم پیر دست گیر بیجا پوری ٭ حضرت شیخ عثمان بن اسحق ۔۔۔۔۔۔٥٤٥ھ(مکہ)۔

٨ رمضان المبارک:

٭ حضرت شیخ عماد الدین رفیقی ١٣٠٠ھ (کشمیر) ٭ حضرت بیدم شاہ وارثی۔

٩ رمضان المبارک:

٭ حضرت شیخ حبیب عجمی ١٥٦ھ (تابعی۔۔بصرہ) ٭ حضرت ابو علی شفیق بلخی١٩٤ھ (ختلان) ٭ حضرت سیدنا داؤد طائی ١٦٥ھ ٭ قطب الاقطاب شیخ عبدالرشید شمس الحق فیاض دیوان (مصنف مناظرہ رشیدیہ) ١٠٨٣ھ ٭ حضرت مولانا شمس الحق عبدالرشید عرف دیوان رشید جونپوری ١٢٨٣ھ ٭ حضرت سید عبدالعزیز چشتی صابری(سادات و پیرزادگان سہارنپور انبیٹھہ) ١٣٤٤ ھ ٭ حضرت شاہ شرف الدین بو علی قلندر پانی پتی۔

١٠ رمضان المبارک:

٭ اُم المومنین سیدتنا خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا ٭ حضرت خواجہ نصیر الدین محمود روشن چراغ دہلی ٭ حضرت سید جان محمد حضوری قادری لاہوری ۔۔۔۔۔۔١٠٦٤ھ

١١ رمضان المبارک:

٭ حضرت ابو صالح حمدون قصار ٢٧١ھ (ہرات) ٭ حضرت اسحق بن عمر مدنی ٥٣٠ھ ٭ حضرت منصور ابو القاسم کرمانی کشمیری ٥٦٩ھ ٭ حضرت میاں محمد امین ڈار کشمیری ١٠٩٨ھ ٭ حضرت قطب الدین کمال واحدیت ١١٢١ھ(نارنول) ٭ حضرت محمد حنیف ١٢٥٩ھ ٭ حضرت علامہ عبد الغفور ہمایونی شکارپوری (صاحب فتاوی ہمایونی) ١٣٣٦ھ ٭ شاہ مصباح الحسن پھپھوندوی(خلیفہ شاہ امتیاز احمد خیر آبادی) ١٣٨٤ھ ٭ مادھو لال حسین لاہور ٭ قاضی حمید الدین ناگوری ٭ حضرت سید محمد معصوم قادری

١٢ رمضان المبارک:

٭ حضرت ابو عبداللہ مختار ہروی ٢٧٧ھ (ہرات) ٭ حضرت ابو الخیر حمصی ٣١٠ھ ٭ حضرت شاہ ابو العباس ادریس ٣٤٩ھ ٭ حضرت شاہ قدرت اللہ نیشاپوری٤٥٦ھ ٭ حضرت شیخ شریف عبدالسلام بن شیت طرطوسی ٥٧٢ھ ٭ حضرت شیخ ابو الحسن علی ترحم بغدادی ٥٩٨ھ ٭ حضرت ابو الحسن علی بن محمد٦٥٧ھ ٭ حضرت شیخ نظام فرقی ٦٧٧ھ (فیروز پور) ٭ حضرت شاہ شرف الدین بغدادی ٧١٤ھ ٭ حضرت شاہ شرف الدین بو علی قلندری پانی پتی ٧٢٤ھ ٭ حضرت سید حسن شاہ خندہ روح ٩٠٣ھ ٭ حضرت شیخ سید عصمت قادری ٩٩٩ھ(دہلی) ٭ حضرت شاہ زاہد چشتی ١٠٩٥ھ (صفی پوری) ٭ مولانا معشوق علی جونپوری (استاذ شاہ غلام معین الدین جونپوری) ١٢٦٨ھ ٭ حضرت میاں راج شاہ قادری صاحب(سوندھ شریف گوڑ گانواں) ١٣٠٦ھ ٭ حضرت سیدنا سری سقطی ۔

١٣ رمضان البارک:

٭ حضرت شیخ ابو داؤد مدنی ۔۔۔۔۔۔٤٠٠ھ ٭ حضرت سید یحییٰ بن احمد طوری دہلوی ۔۔۔۔۔۔٦٠٣ھ ٭ حضرت سید محمد سعید مصطفائی صفات پشاوری ۔۔۔۔۔۔١٠٨٤ھ ٭ مولانا شاہ محمد نور اللہ فریدی ملقب زبدۃ الموحدین، بہادر مناظر جنگ (مصنف ہدایۃ الوہابین)١٢٦٧ھ ٭ حضرت مولوی محمد جعفر سندیلی ۔۔۔۔۔۔١٢٦١ھ ٭ حضرت محمد فارق چشتی صابری ۔۔۔۔۔۔ ١٣٤٠ھ(رامپور) ٭ حضرت شیخ محمد امیر کوہاٹی ۔۔۔۔۔۔١٣٨٨ھ ٭ حضرت صوفی قمر الدین قادری نوشاہی ۔۔۔۔۔۔١٣٩٩ھ

١٤ رمضان المبارک:

٭ حضرت ابو محمد نافع ۔۔۔۔۔۔١٢١ھ(مکہ) ٭ حضرت شیخ عاصم بن عبدالصمد ۔۔۔۔۔۔٢٤٧ھ (مکہ) ٭ حضرت شیخ القوام ابو الکایک جنیدن حرّازی ۔۔۔۔۔۔ ٢٩٥ھ (کوہ تبت) ٭ حضرت سید تاج الدین بغدادی ۔۔۔۔۔۔٦٩٩ھ ٭ حضرت ابو الحسن علی خیار عراقی ۔۔۔۔۔۔٦٥٦ھ ٭ حضرت شاہ احمد بن شہاب الدین دہلوی ۔۔۔۔۔۔٧٨٤ھ ٭ حضرت خواجہ مخدوم نصیر الدین خاکی ۔۔۔۔۔۔٨١٧ھ(فتح پور سیکری) ٭ حضرت بہاء الدین باغی جونپوری ۔۔۔۔۔۔٨٣٠ھ ٭ حضرت شیخ حسام الحق عرفان الکوثر مانکپوری ۔۔۔۔۔۔٨٥٣ھ ٭ حضرت بہاؤ الدین پیران شاہ ۔۔۔۔۔۔٩٠٣ھ (جدّہ) ٭ حضرت شیخ محمد اسمٰعیل اودہی ۔۔۔۔۔۔١١١٧ھ (فیض آباد) ٭ علامہ الحاج ابو الشاہ محمد عبدالقادر قادری شہید۔۔۔۔۔۔رمضان ١٣٨٣ھ/ ٣٠ جنوری، ١٩٦٤ء ٭ حضرت سیدنا طیفور بایزید بسطامی ٭ حضرت حافظ عبدالوہاب سچّل سرمست فاروقی ۔۔۔۔۔۔١٢٤٢ھ

١٥ رمضان المبارک:

٭ حضرت شاہ ابو العباس ادریس ۔۔۔۔۔۔٣٤٩ھ ٭ حضرت خواجہ ابو علی بن مطرف اندلسی ۔۔۔۔۔۔٧٠٧ھ ٭ حضرت شاہ محمد گوشہ نشین احمد آبادی ۔۔۔۔۔۔٩٠٠ھ ٭ حضرت میر سید علی قوام سوانی الاصل ۔۔۔۔۔۔٩٥٠ھ ٭ حضرت محمد غوث گوالیاری ۔۔۔۔۔۔٩٧٠ھ ٭ صوفی سید اکرم علی شاہ قادری چاٹگامی ابن سید رحمت علی شاہ قادری ١٣٨٨ھ/٧ستمبر ١٩٦٨ء (کراچی)۔

١٦ رمضان المبارک:

٭ حضرت عمرو صدیقی بصری ۔۔۔۔۔۔٦٩٢ھ ٭ حضرت ابو المظفرترک طوسی۔۔۔۔۔۔٧٩٨ھ ٭ حضرت شاہ اسحق بن شمس الدین قریشی خراسانی ۔۔۔۔۔۔ ٨٥٦ھ ٭ حضرت سید عقیل کوکانی ۔۔۔۔۔۔٨٤٢ھ ٭ حضرت شاہ عبداللہ بن احمد ۔۔۔۔۔۔٨٩٧ھ (بخارا) ٭ حضرت شاہ احمد محی الخلیقۃ بغدادی ۔۔۔۔۔۔٩٩٩ھ ٭ حضرت خواجہ شمس الدین محمد رومی ۔۔۔۔۔۔٩٠٤ھ (ہرات) ٭ حضرت سیدشاہ حسین خدانما ۔۔۔۔۔۔٩١٥ھ (برہان پور) ٭ حضرت شیخ ابی الصلاح علی بغدادی ۔۔۔۔۔۔١٠٥٧ھ ٭ حضرت سید آل محمد مارہروی۔۔۔۔۔۔١١٦٤ھ ٭ حضرت حافظ موسیٰ چشتی ۔۔۔۔۔۔١٢٤٧ھ ( مانکپور) ٭ حضرت مناظر اہلسنت شاہ امانت اللہ فصیحی۔۔۔۔۔۔١٣١٥ھ (غازی پور)

١٧ رمضان المبارک:

٭ شہدائے بدر ٭ سیدہ رقیہ بنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ورضی اللہ عنہا ۔۔۔۔۔۔٢ ھ ٭ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ۔۔۔۔۔۔٦٢ھ ٭ حضرت شیخ محمدطائی ۔۔۔۔۔۔ ٣٠٠ ھ (حلہ) ٭ حضرت ملا حامد قادری ۔۔۔۔۔۔١٠٤٤ھ (لاہوری) ٭ حضرت سید اخلاص احمد پھپھوندوی بدایونی ۔۔۔۔۔۔١٣٣٨ھ ٭ حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی۔۔۔۔۔۔١٤٠١ھ (رہنما تحریک پاکستان)

۱۸ رمضان المبارک:

٭ حضرت عبداللہ محض مدنی بن حسن مثنی بن امام حسن مجتبیٰ ۔۔۔۔۔۔١٣٧ھ ٭ حضرت یحییٰ بن معاذ رازی نیشاپوری ۔۔۔۔۔۔٢٥٨ھ ٭ حضرت خواجہ نصیر الدین محمود اودہی روشن چراغ۔۔۔۔۔۔ ٧٥٧ھ(دہلی) ٭ حضرت شاہ بہاؤالدین (قلعہ تمنی)۔۔۔۔۔۔٨٠٢ھ ٭ حضرت سید عابد سنامی دہلوی ۔۔۔۔۔۔١١٦٠ھ ٭ حضرت مولانا محمد عابد لاہوری ۔۔۔۔۔۔١١٦٠ھ ٭ حضرت شاہ ابو صالح پیر محمد پناہ چشتی نظامی ۔۔۔۔۔۔١١٩٣ھ (سیون) ٭ حضرت حافظ شاہ محمد عبداللہ قدوسی ۔۔۔۔۔۔١٢٥٤ھ (جے پور) ٭ مناظر اسلام قاطع شدھی تحریک حضرت علامہ غلام قطب الدین برہمچاری (ماہر علوم اساطیریات، خلیفہ قطب المشائخ شاہ علی حسین اشرفی میاں ١٣٥٠ھ ٭ حضرت مولانا ریحان رضا خاں رحمانی میاں ٭ حضرت یحییٰ بن معاویہ ٭ پیر نوازش علی چشتی صابری ۔۔۔۔۔۔١٣٦٧ھ

١٩ رمضان المبارک:

٭ حضرت سید عماد الدین ابو الصمصام حسینی ۔۔۔۔۔۔٥٤٣ھ (صمصام) ٭ ابو شامّہ عبدالرحمن بن اسماعیل المقدسی (معروف عرب مؤرخ ) ٦٦٥ھ ٭ حضرت شیخ نجیب الدین متوکل دہلوی ۔۔۔۔۔۔٦٧١ھ ٭ حضرت شاہ قطب المزار بینا دل ۔۔۔۔۔۔ ٦٧٧ھ (مرزاپور) ٭ حضرت شاہ عمر کابلی ۔۔۔۔۔۔١٢٠٣ھ ٭ حضرت میاں غلام حسین ۔۔۔۔۔۔١٢٥٩ ھ(کانپور) ٭ حضرت علامہ شیخ محمد حسن امروہوی ۔۔۔۔۔۔١٣٢٣ھ(مؤلف تفسیر غایت البرہان) ٭ شیخ طریقت سائیں قمر الدین قادری نوشاہی لاہوری ۔۔۔۔۔۔ ١٣٨٩ھ / ٣٠نومبر١٩٤٩ئ۔

٢٠ رمضان المبارک :

٭ حضرت ابو بکر طوسی قلندری ٭ حضرت شیخ قطب الدین چشتی جونپوری ۔۔۔۔۔۔١٠٧٦ھ ٭ حضرت شاہ رکن الدین ابو الحسن اول ۔۔۔۔۔۔١١٨٣ھ ٭ شاہ حبیب الرحمن کانپوری ۔۔۔۔۔۔١٣٢٦ھ۔

٢١ رمضان المبارک:

٭ حضرت امیر المؤمنین سیدنا ابو تراب علی مرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم ۔۔۔۔۔۔٤٠ھ (نجف شریف) ٭ حضرت سیدی عبداللہ بن مبارک ۔۔۔۔۔۔١٨١ھ ٭ حضرت شیخ ابو عبداللہ حسین جوہری ۔۔۔۔۔۔٣٢٢ (مکہ) ٭ حضرت شیخ علی بازیاری ۔۔۔۔۔۔٣٨٩ھ ٭ حضرت ابو العباس خراسانی ۔۔۔۔۔۔٤٦٤ھ ٭ حضرت خواجہ عارف پارسائے نجد ۔۔۔۔۔۔٧١٥ھ ٭ حضرت امام الدین ابدال مثالی ۔۔۔۔۔۔٧٥٤ھ(طوسی) ٭ حضرت شاہ داؤد قریشی ۔۔۔۔۔۔٨١٩ھ (کوہ قرشی) ٭ پیر سید علی گوہر شاہ ۔۔۔۔۔۔٨٢٥ھ(خاندان سادات اُچ شریف) ٭ حضرت سید مکارم میرٹھی ۔۔۔۔۔۔٨٨٥ھ ٭ حضرت غیاث الدین گیلانی لاہوری ۔۔۔۔۔۔٩٩٠ھ ٭ حضرت شاہ مرتضیٰ آنند ۔۔۔۔۔۔١٠٣٧ھ ٭ حضرت حجۃ اللہ غیب اللسان دہلوی ۔۔۔۔۔۔١١٧٦ھ ٭ حضرت شاہ عبدالرحیم چشتی صابری ۔۔۔۔۔۔١٢٤٦ھ (ادّہ) ٭ حضرت امام علی موسیٰ رضا ٭ حضرت شاہ علی حسین باقی(پٹنہ) ٭ علامہ پیر محمد ہاشم جان سرہندی (اولاد مجدد الف ثانی ، رہنما تحریک پاکستان)۔۔۔۔۔۔١٣٩٥ھ

٢٢ رمضان المبارک:

٭ امام ابو عبد اللہ محمد ابن ماجہ قزوینی ربعی۔۔۔۔۔۔٢٧٣ھ ٭ حضرت شیخ ابو القاسم محمد سراجی ۔۔۔۔۔۔٣٩٩ھ (حلّہ) ٭ حضرت شیخ ابو الحسن علی بن محمود زوری ۔۔۔۔۔۔٤٥١ھ (کرشک) ٭ حضرت شاہ عبداللہ صفات الاکبر ۔۔۔۔۔۔٩٥٥ھ ٭ حضرت بندگی شیخ فخر الدین فخر عالم سہروردی جونپوری ۔۔۔۔۔۔٩٩٥ھ ٭ حضرت شیخ فصیح الدین لاہوری ۔۔۔۔۔۔١٠١٩ھ ٭ حضرت علامہ شیخ محمد حسین فقیر حنفی شاذلی دہلوی ۔۔۔۔۔۔١٣٢٤ھ ٭ حضرت مولانا حسن رضا بریلوی ۔۔۔۔۔۔١٣٢٦ھ(امام السخن، برادرِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ) ٭ حضرت مو لوی پیر محمد ہاشم جان سرہندی ثم ٹھٹھوی۔۔۔۔۔۔١٣٩٥ھ ٭ حضرت ولایت حکیم امر الحسن سہارن پوری

٢٤ رمضان المبارک:

٭ حضرت ابو مصعب احمد زہری ۔۔۔۔۔۔٢٤٢ھ ٭ حضرت سیدی یحییٰ زاہد بغدادی ۔۔۔۔۔۔٤٣٠ھ ۔ ٭ مفتی سعد اللہ رامپوری ۔۔۔۔۔۔١٢٩٤ھ۔

٢٥ رمضان المبارک:

٭ حضرت سیدتنا ام کلثوم بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وَ رضی اللہ عنہا ۔۔۔۔۔۔٩ھ ٭ حضرت سلطان الدین علاؤ الدولہ سمنانی ۔۔۔۔۔۔٧٦٦ھ ٭ حضرت قاضی سید عبد الملک شاہ اجمل (خلیفہ مخدوم جہانیاں جہاں گشت)۔۔۔۔۔۔٨٦٤ھ ٭ شیر بیشہئ سنّت مولانا ہدایت رسول رامپوری ۔۔۔۔۔۔١٣٣٠ھ (جمعۃ الوداع ) ٭ غزالی دوراں حضرت علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی۔

٢٦ رمضان المبارک:

٭ حضرت خواجہ محمد حسن انداقی ۔۔۔۔۔۔٥٥٢ھ (بخارا) ٭ حضرت شیخ قلندر شاہ قریشی حارثی ہنکاری لاہوری ۔۔۔۔۔۔١٢٤٤ھ ٭ حضرت مولانا آل احمد پھلواری ١٢٩٥ھ (بقیع) ٭ علامہ لمعان الحق انصاری لکھنوی١٣٢٥ھ ٭ حضرت مولانا سید ایوب علی رضوی قادری (تربیت یافتہ بارگاہِ اعلیٰ حضرت)١٣٩٠ھ، جمعۃ الوداع/٦نورمبر، ١٩٧٠ئ۔

٢٧ رمضان المبارک:

٭ حضرت شیخ ابو العطا نفیس عجمی ٢٢٧ھ (کوہِ عطا قیس) ٭ حضرت سیدی ابو عبداللہ محمد ابن ماجہ قزوینی (صاحبِ سنن) ٢٧٣ھ ٭ حضرت شیخ حماد دیاس بن مسلم ٥٢٥ھ (شام) ٭ حضرت خواجہ صدرالدین محمد روز بہاں بصری ٦١١ھ ٭ حضرت شمس الدین محمد حنبلی٧١١ھ (مرشد آباد) ٭ حضرت دیوان محمد نور الدین اجودہنی ٨٢٤ھ ٭ حضرت محمد سلیم چشتی صابری لاہوری ١٠٣٠ھ ٭ حضرت خواجہ ابولعلاسر ہندی ١١٣٩ھ ٭ حضرت ابو الشرف شاہ پیر محمد اشرف سلونی وجدانی ولایت ١١٦٧ھ (سیلون) ٭ حضرت مولانا عبدالغنی بدایونی (خلیفہ شاہ آل احمد اچھے میاں)١٢٠٩ھ ٭ حضرت علامہ شاہ قیام الدین اصدق قادری قمیصی، چشتی، فخری١٣٠١ھ ٭ حضرت مخدوم امین محمد بن مخدوم محمد زماں ثالث ہالائی۔۔۔۔۔۔١٣٠٣ھ ٭ حضرت محمد اسماعیل کرمانوالہ١٣٨٥ھ ٭ حضرت خواجہ عزیز۔

۲۸ رمضان المبارک:

٭ حضرت شیخ محمود کانپوری ۔۔۔۔۔۔٧٠٣ھ ٭ حضرت خواجہ غلام رسول ٭ مفتی زمن علامہ سید ریاض الحسن جیلانی (حیدرآباد، مصنف ریاض الفتاویٰ)۔۔۔۔۔۔١٣٨٨ھ

٢٩ رمضان المبارک:

٭ حضرت شیخ الہند بہاؤالدین سلیم چشتی ۔۔۔۔۔۔٩٧٩ھ (فتح پور سیکری) ٭ حضرت شاہ ہدایت اللہ سرست ۔۔۔۔۔۔٨٨٧ھ (سیتا پور) ٭ خواجہ خدا بخش نقشبندی ۔۔۔۔۔۔١٣٥٩ھ ٭ حضرت علامہ سید قمر الہدٰی مونگیری١٣٨٥ھ ٭ حضرت شیخ جمال الاولیاء

٣٠ رمضان المبارک:

٭ حضرت ابو عثمان سعید بن منصور مروزی ۔۔۔۔۔۔٢٢٩ھ (مکہ) ٭ حضرت شیخ جمال اولیا ۔۔۔۔۔۔١٠٤٧ھ (کوڑہ)

۔۔۔۔۔۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہم و رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔۔۔۔۔۔

https://fbcdn-sphotos-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/6252_126117710333_524555_n.jpg


تحقیق: علامہ نسیم احمد صدیقی نوری قادری مدظلہ عالی
پیشکش: انجمن ضیائے طیبہ ، کراچی ، پاکستان

..:: Follow us on ::..

http://www.jamiaturraza.com/images/Youtube.jpghttp://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpghttp://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg

--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Careful in Islamic Discussions;
Bad language and insolence against Prophets (and / or their companions, Islamic Scholars, and saints) is an Instant ban.
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed.
This is not Dating / Love Group, avoid sending personnel messages to group members.
Do not post anything linked to (or in favor of) facebook.
Thanks

[karachi-Friends] : جنگوں کی قیمت


ہم جناب مسعود انور صاحب کے نہایت شکرگذار ہیں کہ وہ اس دجالی دنیا کی حقیقت
ہماری نگاہوں کے سامنے لارہے ہیں۔ کتنے ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ اس کے گرویدہ
ہوچکے ہیں۔ بس یہ اس کا کام ہے جسے پروردگار توفیق دے۔


 

From: Masood Anwar <anwar.masood@yahoo.com>
 


جنگوں کی قیمت
 
مسعود انور
 
 
سب سے پہلے برطانیہ سے ایک خبر اور پھر اس کے بعد امریکہ سے۔ ممتاز برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے گیارہ جولائی کی اشاعت میں اس کے صحت کے نامہ نگار اسٹیفن ایڈمز Stephen Adams, Medical Correspondentکی ایک خبر شامل اشاعت ہے۔ اس خبر کا عنوان ہےHospitals 'letting patients die to save money'۔ اس کا اردو ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے کہ پیسے بچانے کے لئے اسپتال بوڑھوں کو مرنے کے لئے چھوڑرہے ہیں۔

اس خبر کے متن کے مطابق ہر برس ایسے لاکھوں مریض جن کا مرض اب ناقابل علاج کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، کو مرنے کے میں مدد کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے دکھوں سے نجات پاسکیں۔تاہم روزنامہ ٹیلیگراف کو چھ ڈاکٹروں نے ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اب اسپتال اس اسکیم کو اسپتال پر بوجھ بننے والے مریضوں سے چھٹکارا پانے کے لئے بھی استعمال کررہے ہیں۔اس طریقہ کار کے مطابق مریض کی ادویات اور غذا(جو رقیق مادہ پر مشتمل ہوتی ہے) کو مریض کو دینا بند کردیا جاتا ہے اور اس کو مسکن ادویات دی جاتی ہیں تاکہ وہ پرسکون طور پر مرسکے۔چونکہ اس طریقہ کار کا آغاز رائل اسپتال لیورپول میں 1990 میں ہوا تھا اس لئے اس طریقہ کار کو برطانیہ میں The Liverpool Care Pathway کہا جاتا ہے۔ برطانیہ کے اسپتالوں میں ہونے والی اموات کا 29 فیصد ایسی ہی اموات پر مشتمل ہے۔

Dr Gillian Craig میڈیکل ایتھیکس الائینس کی وائس چیئرمین رہ چکی ہیں اور ٹیلی گراف کومکتوب لکھنے والے چھ ڈاکٹروں میں شامل ہیں، لکھتی ہیں کہ یہ طریقہ کار واضح طور پر اس مقصد کا حامل ہے کہ اسپتال کے بستر ان بوڑھوں سے خالی کروالئے جائیںتاکہ اخراجات کی بچت ہوسکے۔
اب دوسری خبر امریکہ سے۔ کرسچیئن سائینس مانیٹر کے مطابق امریکہ میں بے گھر بچوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس وقت ان کی تعداد گزشتہ تما م ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ اس خبر کے مطابق امریکی 45 بچوں میں سے ہر ایک بچہ بے گھر ہے۔اس کے بارے میں خود امریکی حیران و پریشان ہیں۔ نیڈ ہام میں ایسے بچوں کے لئے قائم قومی مرکز کے صدر ایلن باسک کا کہنا ہے کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں تو سمجھ لیجئے آپ کے پچھواڑے ہی تیسری دنیا تیا ر ہورہی ہے۔یہ بچے غذائی قلت کے ساتھ ساتھ بیماریوں کا بھی شکار ہیں ۔ ایسی صورتحال میں ان کی تعلیم پر گفتگو بے معنی ہے۔

گو کہ یہ دونوں خبریں الگ الگ ملکوں کے بارے میں ہیں جن کے مابین ہزاروں میل کے فاصلے حائل ہیں۔ مگر ان دونوں ممالک میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ ان دونوں ممالک کی حکومتیں دنیا پر شیطان کی ایک عالمگیر حکومت کو قائم کرنے کے لئے پیش پیش ہیں اور اس کے لئے انہوں نے پوری دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونک رکھا ہے۔

اس فوج کشی اور خوں ریزی کی قیمت ان کی قوم کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ وہ ملک جو آج سے بیس برس قبل تک رفاہی ریاست سمجھے جاتے تھے اب وہاں پر بوڑھوں کو اس لئے زندہ رہنے کی آزادی نہیں کہ روز بجٹ میں کٹوتی ہورہی ہے۔ بچوں کے سر پر چھت نہیں کیوں کہ سوشل بجٹ کم ہوتے ہوتے نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔ امریکہ میں اب صرف بچے ہی نہیں بلکہ پورے کے پورے خاندان شیلٹر ہوم کے باہر لائن لگائے کھڑے نظر آتے ہیں تاکہ ان کو اور ان کے گھر والوں کو سر چھپانے کا کوئی آسرا مل سکے۔

سمجھ لیجئے، یہ انتہا نہیں ہے بلکہ یہ نقطہ آغاز ہے۔ شیطان کے ان پجاریوں کا معلم افلاطون اپنی کتاب جمہوریت میںاس بات کا داعی ہے کہ یہ اختیار ریاست کے پاس ہے کہ کس کو زندہ رہنے کا حق ہے اور کس کو نہیں۔ اس امر کا فیصلہ ریاست کرے گی کہ جو افراد ریاست پر بوجھ ہیں ، ان کا خاتمہ کردیا جائے۔ بچے پیدا کرنے کی ہر ایک کو آزادی نہیں ہے۔ یہ ریاست خوبصورت عورتوںاور تنومند مردوں پر مشتمل جوڑے بنائے گی جن کو بچے پیدا کرنے کی آزادی ہوگی۔ اور پھر یہ بچے ان سے ریاست لے کر خود پالے گی۔پھر ریاست فیصلہ کرے گی کہ ان بچوں کو مستقبل میں کون سا پیشہ اختیار کرنا ہے۔ اور ہاں اگر یہ بچے ضرورت سے زیادہ ہوں گے تو ان میں سے مطلوبہ تعداد کو برقرار رکھا جائے گا اور باقی بچوں کو موت کے سپرد کردیا جائے گا۔ بالواسطہ طور پر اس پر کام تو شروع کردیا گیا ہے۔ جیسے ہی دنیا پر ان کی مکمل عملداری قائم ہوگی اس پر براہ راست عملدرامد بھی ہوگا۔ شیطان کے ان پجاریوں سے خود بھی ہشیار رہئے اور اپنے آس پاس والوںکو بھی خبردار رکھئے۔ ہشیار باش۔





--
Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

[karachi-Friends] Fwd: Urgent Requirement For Gulf



---------- Forwarded message ----------
From: Saq Md <saqmd@yahoo.in>
Date: 21 July 2012 12:55
Subject: Urgent Requirement For Gulf
To: tanzimshaikh@gmail.com
Cc: md_asrar2007@yahoo.com


Assalam alikum warahmatullah

Dear Friends

we are one of leading License holder Recruitment Agency in  Mumbai and have large number of requirements for our client of Saudi Arab and UAE.


1)  Civil, Mech & Electrical Engineers

2)  Pipe Fitter & Mechanical Fitters

3)  Safety Inspector 

4)  Electricians

5)   Plumbers

6)   Helpers

Minimum 2-3 Years of Experience.

Gulf Experience is an Advantage

Client:- Saudi Oger, Al Marai, J & P, Drydock.

Kindly send us your Resume (Bio Data) with your Experience certificates along with a copy of Passport @ 
saqmba@gmail.com

In Case your profile doesn't match with current job we will keep them for future vacancy as we are getting regular requirements.

Regards

Concerned Person:- Saquib Anwar
Continental Contractors
Andheri East Mumbai
Ph # +91 226144 236

--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

[karachi-Friends] Ramadan Kareem || رمَضَان كريم | aajproperty.com

Ramadan Kareem from Aaj Property

--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com
Ramadan Kareem
 

Blog Archive

linkvertise