Tuesday 1 November 2011

[karachi-Friends] Our Media picks only beautiful faces from world media !


 Dear  All,

آللہ سبحانہ تعالیٰ اس نے ناچیز پر بڑے احسانات کیے ہیں
اور باتوں کے علاوہ مجھے اتنا عمدہ حافظہ عطا فرمایاکہ اچھا شعر  کبھی نہیں بھولتا۔کرم ہوا کہ سب سے پہلے اقبال سے تعارف ہوا اور ان کی شاعری کا ایسا گرویدہ ہوا کہ پھروہی معیار بن گئی۔ غالب جیسے بڑے شاعر کو  اس لیے قبول نہیں کیا کہ اس میں اقبال کی طرح سنجیدگی اور درد مندی نہ تھی۔ گرچہ غم جاناں کی کمی نہ تھی۔ جب اقبال کی شاعری پسند آگئی تواسی کو معیار بناکر دیگر شعراء کو پسند اور ناپسند کرنا شروع کیا۔ وہ نظریاتی شاعری کا دور تھا۔ سرمایہ داری کے مقابل کمیونزم تھا اور سویت یونین غریب شعرا ء کو برائے نام معاوضہ دے کر ان سے پروپیگنڈے کا کام لے رہاتھا۔نظریاتی اختلاف کے باوجود ساحر لدھیانوی کی شاعری میں جو درد مندی تھی وہ مجھے متاثر کرتی تھی مثلا کہتے ہیں:
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے؟
ھر ایک جسم گھائل ہر ایک روح پیاسی
نگاہوں میں الجھن دلوں میں اداسی
یہ دنیا ہے کہ عالمِ بدحواسی ؟
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے؟
یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے
وفا کچھ نہیں دوستی کچھ نہیں ہے
یہ دینا جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہے
یہ دنیا اگرمل بھی جائے تو کیا ہے۔
ہندوستان میں صدیوں سے جاری عصمت فروشی کے کاروبار کو یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا:
یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے
یہ لٹتے ہوئے کارواں زندگی کے
کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے؟
ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں ؟
یہاں پیر آچکے ہیں اور جواں بھی
تنومند بیٹے بھی ابا میاں بھی
یہ بیوی بھی ہے بہن بھی ہے ماں بھی
ثنا خوان تقدیس مشرق کہا ں  ہیں ؟
مدد چاہتی ہے یہ حوا کی بیٹی
پیمبرؑ کی امت زلیخا کی بیٹی
یشودھا کی ہم جنس رادھا کی بیٹی
ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟
لیکن پاکستان کے کسی چینل سے ساحر لدھیانوی کے تعارفی پروگرام پر نظر پڑی تو دیکھا کہ اس کی شاعری میں پنہاں پیغام کو خیرباد کہہ کراسے سیدھی سادی شادی بیاہ کی شاعری بنادیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے 1971 سے نہ کوئی بھارتی فلم دیکھی اور نہ کوئی گیت سنا۔اور جو کچھ لکھا ہے محض یادداشت کی بناء پر لکھا ہے۔

                                                                       محمد جاوید اقبال
 



--
Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment