Thursday 9 June 2011


محترم قارئین کرام :
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ : آپ کی خدمت میں مختصر صحیح بخاری اردو سرچ انجن ورژن 3.1 متعارف کروا رہے ہیں۔ اس پروگرام سے آپ کس طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے آپ مندرجہ ذیل ہدایت ضرور پڑھیں تاکہ اس سرچ سسٹم کو سمجھ لیں اور بھرپور طریقہ سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ اس پروگرام سے جہاں آپ مکمل کتاب پڑھ سکیں گے دوسری طرف کم سے کم وقت میں اپنی مطلوبہ حدیث مبارکہ تک پہنچ سکیں گے۔
اس سرچ انجن میں ہم نے کلک بیس سسٹم متعارف کروایا ہے، کہ آپ صرف کلک کرنے پر (صرف چند کلک پر یعنی صرف 3کلک میں) اپنی مطلوبہ حدیث مبارکہ تک پہنچیں گے۔ حدیث مبارکہ کا کوئی ایک لفظ آپ کے ذہن میں ہو، کہ یہ لفظ ایک حدیث میں آیا ہے، یا میں دیکھنا چاہتا /چاہتی ہوں کہ مکمل حدیث مبارکہ کس طرح سے ہے، اور حدیث میں یہ یہ لفظ آئے ہیں تو آپ مختلف الفاظ پر کلک کر کے اپنی مطلوبہ حدیث تک پہنچیں گے۔
سرچ کے متعلق درج ذیل ہدایات نوٹ کرلیں۔
۱۔ سب سے پہلے آپ اردو صفحات کو بہترین انداز میں دیکھنے کے لیے سی ڈی میں موجود اردو فونٹ اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کیجئے۔
۲۔ پھر حروف تہجی کے لحاظ سے اپنے مطلوبہ لفظ کے پہلے حروف تہجی پر کلک کریں گے۔
ثٹتپباآ
   خحچج
ژزڑرذڈد
 ظطضصشس
 گکقفغع
 ہھونمل
    ےیء

۳۔ اس کے بعد اس حروف تہجی سے شروع ہونے والے تمام وہ الفاظ جو حدیث میں آئے ہیں ان الفاظ کی فہرست سامنے دیکھیں گے، اور اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کر کے اس پر کلک کریں گے۔
۴۔ پھر آپ کے سامنے وہ تمام احادیث کے حصے ظاہر ہوں گے جن میں آپ کا مطلوبہ لفظ آیا ہے، اگر حدیث میں ایک سے زیادہ مرتبہ وہ لفظ آیا ہے ، پھر بھی آپ دیکھیں گے کہ ایک ہی حدیث میں وہ لفظ کس کس طرح سے آیا ہے۔
۵۔ اگر مطلوبہ لفظ حدیث مبارکہ میں ایک سے زیادہ مرتبہ آیا ہے تو اس لفظ کے ہر ہر ظہور پر ایک الگ الگ انسٹانس بنایا گیا ہے۔یعنی جتنی مرتبہ بھی وہ لفظ کتاب میں آیا ہے وہ ظاہر ہو گا۔ اور انشاءاللہ کوئی لفظ نظروں سے اوجھل نہیں رہے گا۔
۶۔ آپ کتاب کے ابواب پر سرچ کر سکتے ہیں۔
۷۔ آپ احادیث مبارکہ پر سرچ کر سکتے ہیں۔
۸۔راوی کے نام کے پہلے حروف تہجی پر سرچ کے ذریعے آپ اس راوی کی روایت کردہ تمام احادیث مبارکہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
۹۔ بہت کامن الفاظ اس سرچ میں شامل نہیں ہوں گے، مثلا، تھا، تھے ، تھی، اس، اور، وہ ، جو ، میں ۔
۱۰۔اس سسٹم کو بناتے وقت اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے کہ سرچ کرتے وقت سپیڈ کم نہ ہو بلکہ تیزی سے صفحات ظاہر ہوں۔
۱۱۔صرف چند ایک صفحات ایسے ملیں گے جو لوڈ ہوتے ہوئے کچھ ٹائم لیں گے، کیونکہ ان صفحات میں ریکارڈ بہت زیادہ ہیں مثلا لفظ “ایک ” کے ریکارڈ دو ہزار سے زیادہ بن رہے ہیں اس لیے تمام ریکارڈ ظاہر ہوتے ہوئے کچھ سیکنڈ لگیں گے۔
یہ سسٹم ایک لفظ سرچ ، دو لفظ سرچ ، تین لفظ سرچ پرکام کرے گا، فی الحال یہ سسٹم ایک لفظ سرچ پر ہے۔
ایک لفظ سرچ سسٹم کیا ہے؟

اردو میں بعض الفاظ جب یونی کوڈ میں لکھے جاتے ہیں تو دو الفاظ کا مجموعہ بنتے ہیں، مثلا تکبیر تحریمہ اگر ہم اس کو یونی کوڈ میں ایک لفظ کے طور پر لکھیں گے تو لفظ صحیح نہیں لکھا جائے گا۔ اس لیے یہ دو الفاظ کا مجموعہ بنے گا۔ یعنی “تکبیر” اور “تحریمہ” ایک لفظ سرچ سسٹم میں آپ لفظ کے پہلے حصہ پر جائیں گے یعنی “تکبیر” پر اور تکبیر سے شروع ہونے والے تمام احادیث جن میں تکبیر تحریمہ بھی شامل ہو گا ، اس تک پہنچیں گے، یا آپ لفظ کے دوسرے حصہ ”تحریمہ” پر جائیں گے اور “تحریمہ” سے متعلق تمام احادیث سامنے آ جائیں گی جن میں تکبیر تحریمہ بھی شامل ہو گا۔
آخری گذارش
حدیث مبارکہ میں آیا ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “میرے اوپر ہرگز جھوٹ نہ بولنا، کیونکہ جو شخص مجھ پر جھوٹ بولے تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنا لے۔” صحیح بخاری
سوفٹ وئیر کی تیاری میں انتہائی احتیاط برتی گئی ہے کہ کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ ہو، کئی مرتبہ اس کی پروف ریڈنگ کی اور کروائی گئی ہے۔ تاہم پھر بھی اگر کہیں کوئی غلطی ہو تو ہم اللہ کے حضور معافی کے طلب گار ہیں۔ اگر آپ مطالعہ کے دوران کہیں بھی کسی قسم کی غلطی دیکھیں تو ہمیں اس جگہ کا پرنٹ سکرین بھیج کر مطلع کیجئے۔
مطلع کرنے کے لیے رابطہ Email: support@islamicurdubooks.com

No comments:

Post a Comment