Monday 19 December 2011

[PF:167781] تذکرہ مجاہدین ختم نبوّت / بکھرے موتی





 

حضرت لدھیانوی شہید کی پھوپھی صاحبہ کا عجیب وغریب واقعہ

 میری پھوپھی صاحبہ کا واقعہ ہے' اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائیں' بہت نیک خاتون تھیں' کسی خاتون نے انکے پاس امانت رکھی ہوئی تھی' کچھ پیسے رکھے ہوئے تھے' پھوپھی صاحبہ کافی دن بیمار رہیں لیکن اس خاتون کے ذہن میں نہیں رہا کہ مانگ لیتیں اور پھوپھی صاحبہ کے ذہن میں بھی واپس کرنے کا خیال نہیں آیا' اسی طرح وہ چلی گئیں (یعنی فوت ہوگئیں) انکو اس امانت کا خیال بھی نہ رہا' تیسرے دن اپنی بہو کو خواب میں آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ برتنوں کی فلاح کوڑی کے فلاں برتن میں (دیہاتوں میں برتنوں کی کوڑیاں ہوتی ہیں) اپنے پیسے رکھے ہوئے ہیں اور یہ فلاں خاتون کے ہیں' انکو واپس کردو۔ ہماری بھابھی نے صبح اُٹھ کر خواب کے مطابق وہ تلاش کئے تو جہاں نشان دیہی کی تھی وہیں پیسے رکھے ہوئے تھے اور اتنے ہی رکھے ہوئے تھے' بھابھی نے اس عورت کو بلوایا اس سے پوچھا کہ تم نے اماں کے پاس کوئی پیسے بھی رکھے ہوئے تھے؟ کہا کہ جی! امانت رکھی ہوئی تھی' پوچھا کہ کتنے پیسے تھے؟ کہا کہ اتنے پیسے تھے۔ جتنے پیسے اس نے بتائے تھے اتنے ہی تھے' انکے پیسے واپس کئے اور کہا کہ اماں نے خواب میں ہدایت کی ہے کہ تمہیں واپس کردوں۔ 

__________________________________________________

معاف کردینا ہی مکارمِ اخلاق میں سے ہے

 سعدی کہتے ہیں کہ ہارون الرشید کا لڑکا ابا کے سامنے شکایات لایا اور کہا کہ مجھے فلاں سپاہی کے لڑکے نے ماں کی گالی دی ہے۔ ہارون نے ارکان دولت سے پوچھا کہ کیوں بھئی کیا سزا ہونی چاہیئے! کسی نے کہا کہ اسکو قتل کردینا چاہیئے۔ خلیفہ کی بیوی کو اور سلطنت اسلام کی خاتون اول کو اس نے گالی دی ہے۔ کسی نے کہا زبان کاٹ دینی چاہیئے۔ کسی نے کہا اسکا مال وجائیداد ضبط کرلینا چاہیئے۔ کسی نے کہا اسکو جلا وطن کردینا چاہیے یا کم سے کم جیل کی سزا۔

ہارون الرشید نے بیٹے کو کہا بیٹا تم معاف کردو تو بڑا بہتر ہے۔ گالی دینے والے نے اپنا منہ گندا کیا اس میں تمہارا کیا نقصان؟ تمہاری ماں کو گالی لگی نہیں۔ اگر کسی کی ماں ایسی نہیں ہے جیسے اس نے کہا تو اسکا منہ گندا ہوا' اسکی ماں کا کیا بگڑا۔ تو بہتر یہی ہے' مکارمِ اخلاق یہی ہے کہ تم اسکو معاف کردو اور اگر تم سے برداشت نہیں ہوا تو وجزاء سیئة سیئة بمثلھا برائی کا بدلہ اتنی برائی ہے۔ تم بھی اکسی ماں کو گالی دے دو لیکن شرط یہ ہے کہ جتنی اس نے دی تھی اتنی دو اس سے زیادہ نہیں۔ کیونکہ اگر تم اس سے زیادہ دوگے تو تم ظالم بن جاؤ گے اور تمہارا مخالف مظلوم بن جائیگا۔ 



--
 

--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
Blog: http://rehansheik.blogspot.com
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members is unethical act.
Please avoid any post linked to facebook.
Thanks

No comments:

Post a Comment