Thursday 20 October 2011

[karachi-Friends] Fwd: پہاڑوں اور درختوں کا درود شریف



پہاڑوں اور درختوں کا درود شریف


ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھ کر کہا! سبحان اللہ آپ کا چہرہ مبارک اور رنگ کتنا نور سے لبریز ہے۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! اے عائشہ! ان لوگوں کے لئے بڑی خرابی ہے جو قیامت کے دن اس چہرے کو دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے اور وہ لوگ بخیل ہوں گے۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا بخیل کون ہے؟
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "بخیل وہ ہے جو میرا نام سنے اور درود نہ پڑھے۔"

پہاڑوں اور درختوں کا درود شریف
حضرت علی کرم اللہ وجہ، فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ مکرمہ میں تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے گرد ونواح میں تشریف لے گئے تو جس پہاڑ یا درخت کا بھی سامنا ہوتا تو وہ عرض کرتا : الَسَّلَامُ عَلَیکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ (ترمذی شریف) (مشکوٰتہ شریف) درود وسلام صفحہ 63)

پانچ فرشتے
"
مجالس الابرار" میں ہے کہ انسان کے ساتھ پانچ فرشتے رہتے ہیں۔
-1
ایک سیدھی جانب جو نیکیاں لکھتا ہے۔
-2
دوسرا بائیں جانب جو بدیاں لکھتا ہے۔
-3
تیسرا آگے رہتا ہے جو نیکیوں کی تلقین کرتا ہے۔
-4
چوتھا جو پیچھے رہتا ہے جو بلائوں کو دور کرتا ہے۔
-5
پانچواں پیشانی پر رہتا ہے۔ جو درود شریف لکھتا ہے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچا دیتا ہے۔

حضرت موسیٰ اور درود شریف
شیخ محقق عبد الحق دہلوی رحمتہ اللہ علیہ ملا معین واعظ کا شفی رحمتہ اللہ علیہ علامہ یوسف بن اسماعیل بن ہانی رحمتہ اللہ علیہ اور دوسرے کئی بزرگوں نے نقل کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ پر وحی بھیجی کہ اے موسیٰ! اگر دنیا میں میری تعریف کرنے والے نہ رہیں تو ایک قطرہ بارش کا آسمان سے نہ بھیجوں اور ایک دانہ سبزی کا زمین سے نہ اگائوں۔ اسی طرح بہت سی چیزیں ذکر کیں۔ یہاں تک فرمایا کہ اے موسیٰ کیا تم چاہتے ہو کہ میں تم سے قریب ہو جائوں۔ جیسا کہ تمہارا کلام تمہاری زبان سے قریب ہے۔ جس طرح کہ وسوسہ تمہارے تمہارے دل سے ،تمہاری روح تمہارے بدن سے اور تمہاری روشنی چشم تمہاری آنکھ سے، تو آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں تب تمہیں یہی نسبت حاصل ہو جائے گی۔
شیخ عبد اللہ الہا روشی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب "کنور الاسرار" میں لکھا ہے کہ موسیٰ نے جب وہ فضل وکرم دیکھا جو اللہ تعالیٰ نے محمد مصطفی کی امت کے لئے تیار کر رکھا تھا تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مجھے بھی ان میں شامل فرما دے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے انہیں حکم دیا کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں سو انہوں نے باایں الفاظ مذکورہ درود شریف بھیجا۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِِّدِنَا مُحَمَّدٍ خَاتَمِ الاَنبِیَآئِ وَمَعدَنِ الاَسرَارِ وَمَنبَعِ الاَنوَارِ وَجَمَالِ الکَونَینِ وَشَرَفِ الدَّارَینِ وَسَیِّدِ الثَّقَلَینِ المَخصُوصِ بِقَابَ قَوسَینِo

 




--
***Asif Rao***
**Sargodha**

--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment