Saturday 19 January 2013

Re: [PF:171685] اگر آپكو اپنے كام كے معيار پر بھروسہ ہے تو پھر ایک دفعہ اپنے آپ کو ضرور پرکھیئے

bohat aalla

2013/1/19 Gujranwala Fun <gujranwalafun@gmail.com>

ايک چھوٹا سا لڑكا دوكان ميں داخل ہوكر كونے ميں لگے ٹيليفون كيبن كی طرف بڑھا۔
ٹيليفون ميں سكے ڈالنا تو اُس كيلئے ايک اچھا خاصا مسئلہ تھا ہی، بات كرنے كيلئے تو اُسے باقاعده سٹول پر كھڑا ہی ہونا پڑا۔
دوكاندار كيلئے يہ منظر كافی عجیب تھا، اُس سے رہا نہ گيا اور لڑكے كی گفتگو سننے كيلئے اس نے اپنے كان اُدھر لگا ديئے۔
لڑكا کسی عورت سے مخاطب تھا اور اس سے کہہ رہا تھا: "ميڈم، آپ مجھے اپنے باغيچے كی صفائی ستھاائی اور ديكھ بھال كيلئے ملازم ركھ لیجئے".
جبکہ عورت كا جواب تھاكہ"فی الحال تو اُس كے پاس اس كام كيلئے ايک ملازم ہے".
لڑكے نے اِصرار كرتے ہوئے اُس عورت سے كہا كہ "ميڈم! ميں آپكا كام آپكے موجوده ملازم سے آدھی اُجرت پر كرنے كيلئے تيار ہوں"۔
اُس عورت نے جواب دیا كہ وه اپنے ملازم سے بالكل راضی ہے اور كسی قيمت پر بھی اُسے تبديل نہيں كرنا چاہتی"۔
اب لڑكا باقاعده التجاء پر ہی اُتر آيا اور عاجزی سے بولا كہ: "ميڈم، ميں باغيچے كے كام كے علاوہ آپکے گھر كے سامنے والے گزرگاہ اور فٹ پاتھ كی بھی صفائی کرونگا اور آپكے باغيچے كو اس علاقے كا سب سے خوبصورت باغيچہ بنا دونگا".
اور اِس بار بھی اُس عورت كا جواب اب بھی یہی تھا کہ میرے پاس جو لڑکا پہلے کام کر رہا ہے میں اس سے مطمئن ہوں ۔ لڑكے كے چہرے پر ايک مسكراہٹ آئی اور اُس نے فون بند كر ديا۔
دوكاندار جو يہ ساری گفتگو سن رہا تھا اُس سے رہا نہ گیا اور وہ لڑكے كی طرف بڑھا اور اُس سے كہا: ميں تمہارى اعلٰی ہمتی کی داد ديتا ہوں، اور تمہاری لگن، مثبت سوچوں اور اُمنگوں كا احترام كرتا ہوں، ميں چاہتا ہوں كہ تم ميری اس دوكان پر كام كرو"
لڑكے نے دوكاندار كو كہا:"آپ كی پیشکش كا بہت شكريہ ، مگر مجھے كام نہيں چاہيئے، ميں تو صرف اِس بات كی تصديق كرنا چاہ رہا تھا كہ ميں آجكل جو كام كر رہا ہوں كيا اُس كا معيار قابلِ قبول بھی ہے يا نہيں؟
اور ميں اِسی عورت كے پاس ہی ملازم ہوں جِس كے ساتھ ميں ٹيليفون پر گفتگو كر رہا تھا" میں یہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ کیا وہ واقعی میرے کام سے مطمئن ہے یا وہ صرف مروت میں مجھے برداشت کر رہی ہے 

اگر آپكو اپنے كام كے معيار پر بھروسہ ہے تو پھر ایک دفعہ اپنے آپ کو ضرور پرکھیئے


-


--
--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Careful in Islamic Discussions;
Bad language and insolence against Prophets (and / or their companions, Islamic Scholars, and saints) is an Instant ban.
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed.
This is not Dating / Love Group, avoid sending personnel messages to group members.
Do not post anything linked to (or in favor of) facebook.
Thanks
 
 
 

No comments:

Post a Comment