Tuesday 9 October 2012

[karachi-Friends] These prayer leaders




                                         یہ ہمارے امام        
رات میں ایک ایسی مسجد میں جانکلا جس کے اطراف مارکٹس تھیں۔ دکانیں مال سے اور رہگذر خریداروں سے بھری ہوئی تھیں۔
لیکن اس کے امام سے گفتگو کرکے سخت مایوسی ہوئی اور غصہ بھی آیا۔وہ اختتامِ وقت کے متعلق پیش گوئیوں کے بارے میں کچھ نہ جانتا تھا اور صرف یہ کہہ رہا تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دمشق کی مسجد کے مینار پر اتریں گے۔ اسے یہ بھی علم نہ تھا کہ حضرت عیسیٰ دجال کے نمودار ہونے کے بعد ظاہر ہوں گے۔ اس سے پہلے میں نے دیکھا کہ اس کی قرائت میں قران کریم کا نہ جلال تھا نہ جمال۔ نہایت بے دلی سے آیا ت دہرارہاتھا۔ اور تیسری رکعت میں تو اس کا قیام اتنا بھی نہ تھا کہ تین آیات بھی پڑھی جاتیں چہ جائیکہ سورہ فاتحہ کی سات آیات۔اس نے دعا بھی صحیح طرح نہ مانگی۔ قوم کیا ہے قوموں کی امامت ہے کیا چیز؟ اس کو کیا سمجھیں یہ بے چارے دو رکعت کے امام
حسب توقع وہاں تبلیغی جماعت کا درس ہورہا تھا۔ بازار اور تبلیغی جماعت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انھیں یاد نہیں رہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ دنیا کا بدترین مقام اُس کے بازار ہیں اور بہترین مقام اُس کی مسجدیں۔وہ چند رسوم عبادت کے فضائل گِناکر سمجھتے ہیں کہ انہوں نے تبلیغ کا حق ادا کردیا۔ بھارت سے تبلیغی جماعت کا امیر پاکستان آتا ہے اور پاکستانیوں کو درس دیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا
ایک آزاد قوم کے فرا ئض اور ذمہ داریاں وہی ہیں جو ایک غلام قوم کے ؟ بغیر امر بالمعروف ونہی عن المنکر ' بغیر جہاد فی سبیل اللہ اور بغیر
نفاذِ شریعت کے وہ کون سا اسلام ہے جس سے وہ مسلمانوں کو روشناس کرانا چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا المیہ ہے کہ جب دین کا تصور آتا ہے تو ہمارے عوام کے ذہن میں نہ اللہ تعالیٰ کی جلالتِ شان آتی ہے ' نہ نبی کریم ﷺ کی رحمت بلکہ مسجد کا مولوی ہی ان کا تصورِ اِسلام ہے ۔ اس لیے مسلمان ۷۳ فرقوں میں بٹ چکے ہیں اور جسے وہ اسلام سمجھتے ہیں وہ دراصل ان کا فرقہ ہوتا ہے۔ یہ اس قدر افسوسناک اور مایوس کن صورتِحال ہے کہ سمجھ میں نہیں آتا ہماری اصلاح کیسے ہوسکے گی۔ میں نے خود اپنے کانوں سے سُنا ہے کہ مولوی کہتے ہیں کہ ڈاکٹر اسرار اور ڈاکٹر فلا ں فلاں کو نہ سنیں وہ گم راہ ہیں۔ان کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں کو ہدایت کی طرف لانے کے جملہ حقوق صرف مولویوں کے
نام مخصوص ہیں۔اور کچھ تبلیغی جماعت ہی نہیں بلکہ مدرسہ دیوبند اس وہم میں مبتلا ہے کہ اسلام کا صحیح علم فقط ان کے مدرسے تک محدود ہے اس لیے نہ وہ کسی اور کی بات سنتے ہیں اور نہ ان کی لکھی ہوئی کتاب پڑھتے ہیں۔دراصل پشتون بنی اسرائیل کی ایک شاخ تھے جو افغانستان آکر آباد ہوگئے تھے اور نبی کریم ﷺ کی آمد کا انتظار کررہے تھے۔ ورنہ ان کو اسلام کی دعوت دینا اور سمجھا بجھا کرانھیں رسول اللہ ﷺ پر ایمان لانے پر آماد ہ کرنا ایک معجزے سے کم نہیں۔ کیوں کہ ان کی اکثریت موٹی سی بات بھی سمجھنے سے قاصرہے۔پھر جب وہ ہندوستان میں آبادہوئے تو سہارنپور کے ضلع میں جاکر بس گئے اور مدرسہ دیوبند کی بنیاد رکھی۔ پشتونوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ پوری دنیا میں صرف دیوبندی ہی صحیح مسلمان ہیں۔حالانکہ قران پا ک میں آتا ہے کہ ہر فرقے نے دین کے ایک حصے کو پکڑ لیاہے اور اُسی کو اسلام سمجھ لیا ہے۔
لیکن دیوبندیوں نے قران کو مشکل بناکرپیش کیا ہے اور سمجھتے ہیں کہ صرف ان ہی کے علماء قران کے معنیٰ تک پہنچ سکتے ہیں۔ حالانکہ قران خود کہتا ہے: ' اور ہم نے قران کو سمجھنے کے لیے آسان کردیا ہے ۔ تو ہے کوئی سمجھنے والا '۔ (۵۴:۱۷)
آج پاکستان میں دیوبندی مدرسوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اب ذرا دیکھیں کہ انہوں نے عوام کو کیا تعلیم دی ہے۔ کیا ہر مسلمان دوسرے کو سلام کرنے میں پہل کرتا ہے؟ کیاسلام کا جواب اُس سے بہتر ادا کرتا ہے۔ کیا وہ کھانا کھانے سے قبل سوچتا ہے کہ پڑوس میں کوئی بھوکا تو نہیں اور کیا وہ ایک مسلمان سے ویسی ہی محبت کرتا ہے جیسے اپنے سگے بھائی سے؟ یہ صرف شاد ی بیاہ اور موت اور تدفین کے وقت کام آنے والے ملا ہیں۔ اسلام کس طرح کی زندگی سکھاتا ہے اور کیا مقصدِ حیات متعین کرتا ہے ' یہ ان کے نصاب سے خارج ہے۔ اسی لیے پاکستان دومرتبے عذابِ اِلٰہی کر گرفت میں آچکا ہے ایک ۲۰۰۵ کے زلزلے کی صورت میں اور دوسرے ۲۰۱۱ کے سیلاب کی شکل میں۔ بدعنوان ' نااہل اور بدترین حکومت اس پر مستزاد ہے۔ اور یہ اہل مدرسہ اور صوفی ہمیں حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کے بجائے
جھک جانے کی نصیحت کرتے ہیں۔ ع یہ ناداں گرگئے سجدوں میں جب وقتِ قیام آیا
کراچی ۹اکتوبر ۲۰۱۲ ؁ محمد جاوید اقبال


Visit My blogs  for a no nonsense, serious discussion of
 burning issues facing the humanity : 

__._,_.___

Attachment(s) from Javed Iqbal Kaleem

1 of 1 Photo(s)

Recent Activity:
.

__,_._,___



--


Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment