Tuesday 29 May 2012

RE: [karachi-Friends] Re: [PF:169176] کراچی میں ہنگاموں کی تازہ لہر

IS KO KEHTE HEN

"BEHNS KAY AGAY BEEN BAJANA"

 

Jis Qoom mein is qism ki tasubana soch k log honge wahan fasadat nahi hon get u kia honge …

 

Allah k liye ab tu samjho aqal k nakhun lo..

 

A Pakistani (not Mahajir, not Punjabi, not pathan, not balochi, not sindhi)

 

From: karachi-friends@googlegroups.com [mailto:karachi-friends@googlegroups.com] On Behalf Of ni$ aWaN
Sent: Saturday, May 26, 2012 3:44 PM
Cc: pakistanongoogle; P_Se_Poetry@yahoogroups.com; karachi-friends; islaminreality
Subject: [karachi-Friends] Re: [PF:169176] کراچی میں ہنگاموں کی تازہ لہر

 

MQM ne hazara sobe ko samne rekh ya chal chale ha asal main qoo mahjar saba ke ye sub khuch kr rhai hay our ye jo 11 log mar gay woo bhi MQM ne mare hay


 

Nisar Awan

The Sign of Sincerity

{{ Sakht raton mein bhi safar asaan lagta hai,

Yeh meri Maan ki duaayon ka assar lagta hai."}}

 



2012/5/26 Javed Kaleem <kaleemjavediqbal@gmail.com>

Dear All,

        Please think, who is behind the disturbances and who will be

benefitted by the blood shed ?

 

 

From: Masood Anwar <hellomasood@yahoo.com>
To: Tariq Abdul Hassan <tariqabulhasan@yahoo.com>
Sent: Saturday, 26 May 2012 12:53 PM
Subject: کراچی میں ہنگاموں کی تازہ لہر

 

کراچی میں ہنگاموں کی تازہ لہر

 

مسعود انور

 

anwar.masood@yahoo.com

 

کراچی ایک بار پھر لہو لہان ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے گیارہ معصوم افراد صرف منگل کو جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دررجنوں افراد موت و زندگی کی کشمکش میں زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں، دکانوں اور مکانات کو آگ لگا کر جلانے کے واقعات اس کے علاوہ ہیں۔

بات کیا تھی۔ دیکھنے میں انتہائی معصومانہ سی لگتی ہے۔ کراچی کے چند علاقوں میں کراچی کو صوبہ بنانے کے مطالبے کے سائن بورڈ آویزاں کردئے گئے اور اس مطالبے کے جوابی غزل کے طور پر یہ ایک ریلی نکالی جارہی تھی جس پر دوران سفر فائرنگ کردی گئی اور یوں یہ آگ پھیلتی گئی۔

یہ سب دیکھنے میں بہت معصومانہ سی باتیں لگتی ہیں۔ میں پہلے بھی مختلف عنوانات کے تحت لکھتا رہا ہوں کہ کوئی بھی تحریک بلا کسی تنظیم کے نہیں چل سکتی اور کوئی بھی تنظیم بلا فنڈز کے نہیں چل سکتی۔ آپ کسی بھی تحریک کے پس پشت تنظیم کو دیکھ لیجئے اور پھر اگر آپ کو معلوم ہوجائے کہ اس تنظیم کو فنڈز کہاں سے مہیا ہوتے ہیں تو مسئلہ ہی حل ہوجاتا ہے۔ یہی طریق کار ہم نے وال اسٹریٹ قبضہ کرو تحریک Occupied wall street movement میں اختیار کیا تھا اور ہم کو اصل صورتحال پتہ چل گئی تھی کہ سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ کے نام پر چلنے والی اس تحریک کی پشت پر بھی وہی بین الاقوامی سازش کار ہیں جنہوں نے اس دنیا پر جنگیں اور بغاوتیں مسلط کررکھی ہیںاور ان کا مطمع نظر دنیا پر ایک عالمگیر حکومت کا قیام ہے۔ مغربی دنیا پر کام کرنے میں ایک آسانی یہ ہے کہ وہاں پر ہر چیز documented ہے اور اس کا اندراج ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک میں کسی بھی چیز کا سراغ لگانا اتنا آسان نہیں ہے۔

اب دوبارہ سے کراچی کی طرف آتے ہیں۔ پتہ نہیں کس بزرجمہر نے زرداری کو یہ گرکی بات بتائی تھی کہ نواز شریف کا پنجاب میں زور توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ پنجاب کو ہی تقسیم کردیا جائے۔ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ لڑاو اور حکومت کرو کی کامیاب ترین پالیسی عالمی سازش کاروں کی ہے اور اس کے بل پر وہ بہ آسانی اپنے ہدف کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ قرائن بتاتے ہیں کہ یہ بزرجمہر ان ہی عالمی سازش کاروں کا کوئی ایجنٹ ہوگا۔ بس اس تجویز کے سامنے آتے ہی سارا کھیل ایک خود کار عمل کے تحت شروع کردیا گیا۔ ان ہی سازش کاروں کے ایجنٹ جو مختلف روپ میں ہوتے ہیں، سر گرم عمل ہوگئے۔ ایک گروپ سندھ میں مہاجر صوبہ کا جھنڈا لے کر کھڑا ہوگیا تو دوسرا گروپ سندھ میں مزید صوبوں کے قیام کو سندھ توڑنے کے مترادف قرار دینے لگا۔ کہا گیا کہ سندھ دھرتی کو بچانے کے لئے جان بھی قربان کردیں گے۔ اگر سندھ توڑا گیا تو ملک بھی نہیں بچے گا۔

اسی تقسیم سندھ کو بچانے کے نام پر منگل کو لیاری سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس پر دو کلومیٹر کا فاصلہ طے ہوتے ہی فائرنگ کردی گئی۔ اور پھر وہی ہوا جو ہوتا ہے۔ جوابی غزل کے طور پر ان علاقوں میں فائرنگ کا ایک ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور نجی املاک کو دھڑلے سے آگ لگادی گئی۔

سب سے پہلے تو یہ بات کہ صوبہ بنانے سے کیا فائدہ ہوگا اور نہ بننے سے کیا نقصان ہوگا۔ صوبہ سرحد کا نام بدلنے سے وہاں کے عوام پر کیا ہن برسنے لگا۔ کیا ڈرون حملے بند ہوگئے، کیا دھماکے بند ہوگئے اور کیا روز سڑکوں پر فائرنگ کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ کیا وہاں پر امن قائم ہوچکا ہے اور ہر شخص کو روزگار حاصل ہے، کیا پانی و بجلی جیسی بنیادی ضرورت دستیاب ہے اور کیا وہاں کے بچے آزادانہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جناب عالی، ان تمام سوالوں کے جواب نفی میں ہیں۔ تو بھائی، جنوبی پنجاب، بہاولپور، کراچی، ہزارہ تو کیا آپ ملک کے ہر ضلع کو ایک صوبہ کا درجہ دے دیں۔ کیا تیر مار لیں گے۔

کہتے ہیں کہ نئے صوبے بننے سے علاقے کو فنڈ مل جائیں گے۔ جناب عالی، ہر برس صرف لیاری کو پانی، بجلی، کھیل اور ترقیاتی کاموں کے نام پر اربوں روپے کے خصوصی فنڈ ملتے ہیں مگر لیاری آج تک عہد قدیم کی ایک بستی کی تصویر پیش کرتا ہے۔ یہ تمام فنڈ وہی لوگ ہڑپ کرجاتے ہیں جو یہاں کے حقوق کے دعوے دار ہیں۔

ذرا ان قوم پرستوں کے قول و فعل کا تضاد تو دیکھئے۔ ایم کیو ایم، جئے سندھ، اے این پی، بی ایل اے وغیرہ وغیرہ سب امتحانات میں کیا کرتے ہیں۔ خوب نقل کا بازار گرم کرتے ہیں۔ اسکولوں و کالجوں میں تعلیم کے سب سے بڑے مخالف یہی تو ہیں۔ اس کا نتیجہ کیا نکلا۔ پوری کی پوری نسل جاہل ہو کر رہ گئی۔ یہ تو اپنی قوم کی غمگساری کے بڑے دعوے دار ہیں۔ کرنے کا تو یہ کام تھا کہ یہ روزگار کی فراہمی کے لئے چھوٹے چھوٹے کمپاونڈ بناتے، علاقے کی صفائی کا کوئی انتظام کرتے، علاقے میں تعلیم کے لئے کوئی خاص انتظام کرتے، امن و امان کی صورتحال کو آئیڈیل بناتے مگر یہ ساری کی ساری تنظیمیں عمل تو اس کے برعکس کرتی ہیں۔ اپنے ہی زیر اثر علاقے سے بھتہ وصول کرتی ہیں، جرائم پیشہ افراد کے جتھے تشکیل دیتی ہیں، اغوا برائے تاوان ان کا پسندیدہ عمل ہے، تعلیم کے یہ دشمن ہیں۔ تو جناب نئے صوبوں کا فائدہ کس کو پہنچے گا اور نہ بننے کا نقصان کس کو ہوگا۔ یہ انگریزی محاورے کے تحت کیک میں سے زیادہ سے زیادہ اپنا حصہ وصولنے کا عمل ہے۔

منگل کو نکالی جانے والی ریلی کے اخراجات کا ہی ذرا اندازہ لگالیجئے۔ درجنوں ویگنوں اور کوسٹروں کا کرایہ کس نے ادا کیا۔ یہ ساری رقوم آتی کہاں سے ہیں۔ جناب یہ سارے فنڈ وہی لوگ فراہم کرتے ہیں جنہوں نے دوسرے ہاتھ سے اس ریلی پر فائرنگ کروائی۔ یہ سارے کے سارے ایک ہی مشترکہ ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور وہ ہے کہ کسی نہ کسی عنوان اس ملک میں عموما اور کراچی میں خصوصا امن و امان کی صورتحال کو تہہ و بالا کر کے رکھا جائے۔ کہیں پر بھی دھماکہ ہو یا فائرنگ، ذرا نوٹ تو کیجئے کہ پہلے درجے کی قیادت ہر جگہ محفوظ ہے۔ یہ سارے ایک ہی قوت کے ایجنٹ ہیں، خواہ ان کے سر پر کسی بھی علاقے کی ٹوپی ہو اور ان کے ہاتھ میں کسی بھی رنگ کا جھنڈا۔ ان سازشیوں سے خود بھی خبردار رہئے اور اپنے آس پاس والوں کو بھی خبردار رکھئے۔ ہشیار باش۔

 




--

Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/

 

--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Careful in Islamic Discussions;
Bad language and insolence against Prophets (and / or their companions, Islamic Scholars, and saints) is an Instant ban.
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed.
This is not Dating / Love Group, avoid sending personnel messages to group members.
Do not post anything linked to (or in favor of) facebook.
Thanks

 

--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

 

__________ Information from ESET NOD32 Antivirus, version of virus signature database 6923 (20120228) __________

 

The message was checked by ESET NOD32 Antivirus.

 

http://www.eset.com



__________ Information from ESET NOD32 Antivirus, version of virus signature database 6923 (20120228) __________

The message was checked by ESET NOD32 Antivirus.

http://www.eset.com

No comments:

Post a Comment