Wednesday 4 January 2012

[PF:167907] [Mujhe He Hukam E Azaan] فرقہ واریت








فرقہ واریت' ایک دوسری اصطلاح ہے جس کو جاہلی میڈیا اپنے بے شمار اغراض کے لئے نہایت کامیابی کے ساتھ برتتا ہے۔ شرک سے روکیں تو آپ 'فرقہ واریت' کے مرتکب! بدعات کے خلاف آواز اٹھائیں تو آپ 'فرقہ واریت' کے داعی! خرافات ا ور انحرافات کے خلاف جنگ کا علم اٹھائیں، تاکہ اِس امت کا احیاءہو اور یہ اپنے تاریخی مقام پر از سر نو فائز ہو، تو آپ پر 'فرقہ واریت' کا الزام۔۔۔۔! 'فرقہ واریت' کا لیبل گویا ایک لٹھ ہے جو ہر داعیِ اصلاح کے سر پر دے ماری جاتی ہے اور بڑے بڑے 'سمجھ دار' اِس کے ڈر کے مارے دم سادھ کر بیٹھ رہنے میں ہی عافیت جانتے اور اپنی 'ساکھ' کا تحفظ ممکن بناتے ہیں۔ تب وہ اپنی سرگرمی کیلئے ایسے 'بے ضرر' محاذوں پر ہی سرگرم ہوجانا مناسب تر جانتے ہیں جن پر کسی بھی 'فرقے' کو اعتراض نہ ہو۔۔۔۔! یعنی عین وہ چیز جو جاہلیت کو مطلوب ہے
!!!
'جو کہا نہیں وہ سنا کرو'۔۔ جاہلیت یہی تو چاہتی ہے کہ اُس کے ہاتھ میں 'اصطلاحات' کی یہ لٹھ پکڑی دیکھ کر آپ اُس کے آگے لگ کر بھاگ کھڑے ہوں! اِس لٹھ سے یہ ڈرائے سب کو اور مارے کسی کسی کو!!!سبھی مر جائیں تو اُس کا یہ تماشا دیکھنے کو یہاں کون رہے؟! لیبلز اور القابات ایسے ہتھیار 'ڈرانے' کیلئے ہی تو ہوتے ہیں!!!وہ شخص جو اِن سے ڈر کر نہیں دکھاتا، جاہلیت کو جتنی تکلیف اور جتنی مایوسی اُس شخص سے ہوتی ہے کسی اور سے نہ ہوتی ہوگی۔۔۔۔


--
Posted By waheed baloch to Mujhe He Hukam E Azaan at 1/04/2012 01:53:00 PM

--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Careful in Islamic Discussions;
Bad language and insolence against Prophets (and / or their companions, Islamic Scholars, and saints) is an Instant ban.
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed.
This is not Dating / Love Group, avoid sending personnel messages to group members.
Do not post anything linked to (or in favor of) facebook.
Thanks

No comments:

Post a Comment