سمندر سے جب قطرہ نکلا خالی ہوا کچھ نہیں
دل سے جس کے الله نکلا باقی بچا کچھ نہیں
پچھلا پہر، تازہ وضو، دو رکعتیں بے ریا
مغفرت ایسے ٹوٹ کے برسے جیسے خطا کچھ نہیں
کالے چہرے، سیاہ عمل، کس طور کریں کچھ عرض خدا
ہاتھ اٹھاۓ مہر بہ لب ہیں منہ سے نکلا کچھ نہیں
ہاتھ پکڑ کر باہر نکالا نبی{علیہ السلام} کی پاک دعاؤں نے
ورنہ ہم تو ڈوب چلے تھے جیسے سوچا کچھ نہیں
بن مانگے یہ دولت بخشی خالص تیرا کرم ہے مولا
عاجز تشنہ ایماں والا اس میں ایسا کچھ نہیں
رتبہ تیرا بلند و بالا یاحی یاقیوم
شان ہے تیری سب سے اعلٰی یاحی یاقیوم
ملتا ہے شہٴ رگ سے قریب کرم ہے تیرا
استواء تیرا عرش معلٰى یاحی یاقیوم
عاجز و کمزور بشر کی کون سنے فریاد
فریاد رسا بس تو ہی مولا یاحی یاقیوم
مجال نہیں ہم اک دانا بھی لے پائیں
منگتوں کو تونے شاہ کر ڈالا یاحی یاقیوم
تجلّی تیری ہر دم جس پہ ہوتی ہے نازل
ہمیں بھی دکھا وہ پتھر کالا یاحی یاقیوم
کیسی امّت میں لکھ ڈالا تشنہ تیرا نام
شفاعت بھی اب کر دے مقدّر یاحی یاقیوم
آمین یا رب العٰلمین
کون ہے جس نے آتشِ نمرود کو گلزار کیا
موسیٰ (علیہ السلام) کیلئے بحر میں راہ کو ہموار کیا
کون ہے جس نے نرم کیا لوہا داوٴد (علیہ السلام) کے واسطے
کون ہے جس نے لحنِ داوٴدی کو شاھکار کیا
کس کے کہنے پر ہوئے تابع سبھی سلیمان (علیہ السلام) کے کون ہے جس نے یاروں کو محفوظ رکھا غار میں کون ہے جو جانتا ہے ہر کسی کے حال کو
کون ہے جو سنتا ہے دکھی دلوں کی آہ کو جس کے آگے ایک ہیں سب غلام کیا سرکار کیا میرے رب کے کیا کہنے دیکھا کوئی ایسا نہ سنا اس کے نام سے مٹ گے سب درد کیا آزار کیا ____________________________ {کلام: عمران جونانی}
-
--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Careful in Islamic Discussions;
Bad language and insolence against Prophets (and / or their companions, Islamic Scholars, and saints) is an Instant ban.
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed.
This is not Dating / Love Group, avoid sending personnel messages to group members.
Do not post anything linked to (or in favor of) facebook.
Thanks
No comments:
Post a Comment