Tuesday 30 August 2011

[karachi-Friends] اللہ کو تو مطلوب ہے میرا فیصلہ Nothing else

ہم سب نے اللہ کے بخشے ہوئے توفیق سے رمضان کے روزے رکھے ۔ ۔ ۔ قرآن کی تلاوت کی ۔ ۔ ۔ تراویح میں کھڑے ہو کر رب کائنات کا پیغام ابدی سنا ۔ ۔ خوب خوب دعائیں کیں ۔ ۔ ۔ لیکن ان سب کا ہدف کیا تھا ۔ ۔ ۔ یقینا صرف اور صرف اور صرف رب کی رضا ، اللہ کی خوشنودی ۔ ۔ ۔  اب ہم سب نہایت ٹھنڈے دل سے ، جبکہ رمضان المبارک ہم سے رخصت ہو چکا ہے،اپنا اپنا جائزہ لیں کہ ہمارے ایمان کی اب کیا کیفیت ہے ، کس درجے میں وہ مجھے تقویت و توانائی دے رہا ہے ، اور اب ہم سب کےمستقبل کے عزائم کیا ہیں ، کیا ہونے چاہئیں ، اور راہ نجات کیا ہے  ۔ ۔ ۔ اس فانی اور انتہائی قلیل و مختصر دنیا میں ،اور پھر اُس دنیا کے لیے ہم نے کیا زاد راہ ساتھ لے جانا ہے، جو کبھی نہ ختم ہونے والی دائمی و ابدی دنیا ہے  ۔ ۔ ۔  اور میرا اور آپ کا کیرئیر تو ہے ہی وہیں ۔ ۔ ۔ یہاں تو بس ہم تھوڑی دیر کے لئیے ایک ٹیسٹ میں بیٹھے ہیں، اور اس سے زیادہ کچھ نہیں ، کچھ بھی تو نہیں ۔ ۔ ۔ ۔اللہ سے دعا ہے اس ٹیسٹ میں ہم سب ۔ ۔ ۔ ہم سب "فائزین" ٹھہریں ۔ ۔ ۔اے مالک کائنات ہمیں اپنی رحمتوں میں ڈھانپ لے اور ہمیں شیطان اور دنیا کی رنگینیوں کے حوالے نہ کر ۔ ۔ ۔ آمین ثم آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔
 
عید مبارک

--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment