اسلام اجازت نہیں دیتا
مظفر اعجاز
ہمیں مشورہ ملا ہے کہ یہ جو آپ نے لکھا ہے کہ عیسائیت میں بھی تشدد کی تعلیم نہیں، یہ
کوئی جواز ہے عیسائیوں کے گھروں کو جلانے کا… آپ تو اسلام کے نام پر عیسائیوں
کے گھروں کو جلانے والوں کی حمایت کررہے ہیں… آپ صرف یہ بتائین کہ اسلام کیا
اس قسم کی حرکتوں کی اجازت دیتا ہے؟ بس اور یہی لکھیں کہ اسلام اس کی اجازت نہیں
دیتا۔ جی تو جناب جن قارئین کو ہماری بات دوست لگی ہوگی شاید انہوں نے کہیں کونے
میں بیٹھ کر سردھن لیا ہوگا اور شاید واہ واہ بھی کرلی ہوگی… لیکن جواب تو انہوں نے
دیا جو ساری دنیا کو بتارہے ہیں کہ اسلام عیسائیوں کے مکانات جلانے کی اجازت نہیں
دیتا۔ چلیں ایسا کرتے ہیں کہ آج ہم صرف اس پر لکھیں گے کہ اسلام کس کس چیز کی
اجازت نہیں دیتا۔ لیکن پہلے یہ وضاحت ضروری ہے کہ ہم نے کہیں نہیں لکھا کہ
عیسائیوں کے گھر جلانے کی اجازت اسلام دیتا ہے یا اس کا تعلق اسلام سے ہے اور یہ
کہ یہ کوئی صحیح کام ہے… اور یہ بات اب تو واضح ہوچکی ہے کہ دو شرابیوں کے
جھگڑے کو پولیس نے علاقہ خالی کرانے اور فساد کے لیے استعمال کیا۔ رات کو پولیس
نے آکر مکانات خالی کرائے تھے اور دوپہر کو آگ لگائی گئی تو جناب پولیس سے ہی
شروع کرتے ہیں کہ اسلام اس کی اجازت نہیںدیتا کہ کسی کے خلاف مقدمہ بنایا جائے۔ قوم
کو جھوٹ بتایا جائے۔
ٹی وی چینلز پر بیٹھے روبیضہ (امت کے بے وقوف لوگ) لاکھ کہتے رہیں کہ اسلام کس
چیز کی اجازت دیتا ہے اور کس کی نہیں ان کی بات بے وزن ہے… بالکل اسی طرح جس
طرح منافقین کو مخاطب کرکے کہا گیا تھا کہ یہ منافقین کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں
کہ آپ یقینا اللہ کے رسول ہیں… ہاں… اللہ جانتا ہے کہ تم ضرور اس کے رسولؐ ہو۔ مگر
اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق قطعی جھوٹے ہیں۔ سورۃ منافقوں۔ بتائیں کہ ٹی وی پر بیٹھے یہ
روبیضہ کس طرح اسلام کے وکیل بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس سورۃ کی چوتھی آیت کو پڑھ
لیں صرف ترجمہ سے ساری بات کھل جاتی ہے۔
''انہیں دیکھو تو ان کے جشے تمہیں بڑے شاندار نظر آئیں گے بولیں تو تم ان کی باتیں
سنتے رہ جائو… مگر اصل میں یہ گویا لکڑی کے کندے ہیں جو دیوار کے ساتھ چن کر
رکھ دیے گئے ہیں۔ ہر زور کی آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں یہ پکے دشمن ہیں ان
سے بچ کر رہو۔ اللہ کی مار ان پر یہ کدھرالٹے پھرائے جارہے ہیں'' (آیت 4)۔
یہ جو ہم روبیضہ کے بارے میں لکھتے ہیں یہ بھی طبرانی کی حدیث ہے کہ:
ایک وقت آئے گا کہ امین لوگوں پر تہمتیں لگائی جائیں گی اور تہمت زدہ امین بن جائیں
گے اور روبیضہ امت کے معاملات پر بات کریں گے۔ صحابہؓ نے عرض کیا یہ روبیضہ
کیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا امت کے بے وقوف لوگ۔ ''(اطبرانی)
جو اسلام نہیں جانتے وہ ان منافقین کی طرح قسمیں کھا کھا کر کہہ رہے ہیں کہ اسلام یہ
کہتا ہے… ہاں واقعی کہتا ہے لیکن یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور جو تصویر ان کی
چوتھی آیت میں کھینچی گئی ہے اس کو غور سے پڑھیں اور ٹی وی چینل کھول کر
دیکھیں، جشے دیکھیں کیا خوبصورت بنے سجے ہوئے اور بولیں تو آپ ان کی باتیں
سنتے رہ جائیں۔ ہر شخص کہہ رہا ہوتا ہے کہ کچھ بھی ہو… بات تو زبردست کررہی یا
کررہا تھا مگر قرآن نے کیا کہا ہے کہ اصل میں لکڑی کے کندے ہیں جو دیوار میں چن
دیے گئے ہیں۔ ہر زور کی آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ بس ان ہی سے بچ کر رہنا
ہے۔ بتائیے ذرا کیا خوب ٹاک شو ہوتا ہے اینکر کیا خوب باتیں کرتا ہے اور ہمیں اور آپ
کو بتاتا ہے کہ اسلام کیا کہتا ہیم کس چیز سے منع کرتا ہے۔
اسلام سنی سنائی بات کو آگے بڑھانے سے منع کرتا ہے۔ ایسا کرنے والے کو منافق کہتا
ہے۔ یہ بات ہم نے تو نہیں کہی۔ قرآن نے کہی ہے، رسولؐ نے کہی ہے۔ اسلام تہمت لگانے
سے منع کرتا ہے۔ اسلام کی بات تو تصدیق کے بغیر آگے بڑھانے سے منع کرتا ہے۔
اسلام میں تو کسی پر ثبوت کے بغیر الزام لگانے والے کے لیے بڑی سخت وعید ہے۔ اچھا
چلیں اور کوئی بات کرلیتے ہیں۔ اسلام جعلی ڈگریوں کی تو اجازت نہیں دیتا۔ لیکن دیکھیں
No comments:
Post a Comment