Saturday 3 November 2012

[karachi-Friends] Fwd: { Struggle For Change } A Reminder about Rizq (Sustenence)



-


 


اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں فرمایا ہے کہ:
اور جس نے چاہا پچھلا (آخرت کا) گھر، اور دوڑ کی اسکے واسطے، جو کوئی اس کی دوڑ ہے اور وہ یقین پر ہے،
سو ایسوں کی دوڑ نیگ لگی (مقبول) ہے۔
ہر ایک کو ہم پہنچائے جاتے ہیں، اِن کو اور اُن کو (بھی) ، تیرے رب کی بخشش (عطا) میں سے۔
اور تیرے رب کی بخشش (عطا) کسی نے نہیں گھیری(پر نہیں بند) ۔
                                         (سورہ بنی اسرائیل : ۱۹۔۲۰ )
 
اس  طرح ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ سب کو رزق عطاکرتا ہے خواہ وہ آخرت پریقین رکھنے والا مومن ہو خواہ
دنیا کی خاطرزندگی بسر کرنے والا کافر۔ سب کا رزق اللہ ہی کے ذمے ہے۔
او ہم یہ روز مشاہدہ کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بعض بدکردار لوگوں کو فراوانی سے رزق عطا کرتا ہےاور بعض اچھے افراد
کم روزی پاتے ہیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ اس قدر بخشنے والا اور مہربان ہے کہ کافروں تک  کو نوازتاہے۔یہ اللہ کا بے پناہ احسان ہے
کہ اس نے ہمیں قران سے نوازا تاکہ ہم دنیا کا سسٹم سمجھ سکیں۔ اللہ نے ایک اور جگہ پر فرمایا ہے:
یعنی میں ان سے رزق نہیں چا ہتااور نہ یہ چاہتاہوں کہ  وہ مجھے کھلائیں۔ اللہ تو خود ہی رزق دینے والا ہے نہایت قوی اورطاقتور۔
رزق مومن کے ایمان کی اہم آزمائش ہے۔ کہ اِسے محض جائز ذریعے سے حاصل کرے اور جائز کاموں ہی میں خرچ کرے اور
فضول خرچی سے گریز کرے۔جو لوگ اللہ کے رازق ہونے پر یقین رکھتے ہیں
 وہ مطمئین اور پرسکون زندگی گذارتے ہیں۔ جو سمجھتے ہیں کہ ہمیں
رزق اپنی قابلیت اور صلاحیت سے ملتا ہے وہ اس کی تلاش میں کبھی
 آسٹریلیا چلے جاتے ہیں توکبھی امریکہ۔۔لیکن ان کو
اتنا ہی رزق ملتا ہے جتنا انکا مقسوم ہے۔جن لوگوں نے امریکہ اور یورپ کو ان داتا سمجھا تھا
 اور یہ سمجھتے تھے کہ وہ  ہمیشہ خوشحال رہیں گے ان کی خوش بختی ختم ہوئی
 اور آج امریکہ میں چین سے زیادہ لوگ بھوکے اور بے گھر ہیں۔ ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں
اور قسط نہ ادا کرنے پر گھر سے نکال دیا گیا ہے۔ فااعتبرو یا اولی الابصار۔
محمد جاوید اقبال
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 


Visit My blogs  for a no nonsense, serious discussion of
 burning issues facing the humanity : 

__._,_.___
Reply via web post Reply to sender Reply to group Start a New Topic Messages in this topic (1)
Recent Activity:
.

__,_._,___



--


Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment