Tuesday 2 October 2012

RE: [karachi-Friends] The Sects in Islam

I am fully agree with this literature.

 

From: karachi-friends@googlegroups.com [mailto:karachi-friends@googlegroups.com] On Behalf Of Javed Kaleem
Sent: Monday, October 01, 2012 6:14 PM
To: Sohaib Ahmad; karachi-friends; karachi-786@googlegroups.com; pakistanongoogle; clarion-call@googlegroups.com
Subject: [karachi-Friends] The Sects in Islam

 

 

 

Dear Brothers & Sister

 

    My new article on the above  subject can be read  at:

 

 

کئی مسجدوں کے امام حضرات شعوری یا لاشعوری طور پر سعودی عرب کی پیروی کررہے ہیں۔ مثلا نہایت مختصر دعا کرتے ہیں اور جماعت ختم ہوتے ہی مسجد سے باہر نکل جاتے ہیں۔حالانکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دعا عبادت کا مغز ہے۔اللہ تعالیٰ جانتے ہیں کہ انسانوں کی لاکھوں کڑوڑوں حاجات اور ضروریات واحد حاجت روا اور مشکل کشا اللہ سبحانہ تعالیٰ ہی پوری فرماسکتے ہیں۔ پھر دعا نہ مانگنا یا برائے نام دعا کرنا غرورِ نفس نہیں تو اور  کیا ہے؟کلامِ پاک میں آتا ہے کہ جو مجھ سے دعا مانگنے میں اعراض کریںگے انھہں میں عنقریب ذلیل کرکے جنہم میں داخل کرونگا۔حاشا وکلا میں کسی فرقے میں یقین نہیںررکھتا اور سیدھا سادہ مسلمان ہوں۔تمام فرقے غلط ہیں اور ہمیں خود کو صرف مسلمان کہہ کر پکارنا چاہیے۔لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں نے فرقوں کو وہ اہمیت دینی شروع کردی ہے جو دین کے لیے خاص ہے۔ اس وقت دنیا بھر کی قومیں مسلمانوں کے خلاف متحد ہوتی جارہی ہیں۔اور ہم مسلمان ہیں کہ فرقوں کو ہی کو لیے بیٹھ ہیں۔لیکن فرقوں سے لگائو بھی بزنس کی حد تک ہے۔ میں نے ایک بار ایک مختص کتابچہ ' آئینہ حدیث' شائع کیاجس میں اور باتوں کے علاوہ فرقہ پرستی کے خلاف احادیث اکٹھا کی گئ تھیں۔تو اردو بازار کے ایک مشہور دکاندار فضلی سنز نے اسے فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔لیکن کل سرفراز احمد شاہ صاحب کی ایک کتاب فقیر رنگ لینے اردو بازار جانا ہوا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ کتاب فضلی سنز میں موجود ہے۔ حالانکہ صوفی اسلام کو اہلِ حدیث تسلیم نہیں کرتے۔لیکن بزنس پھر بزنس ہے۔ کتاب مقبول ہوتو بیچنی ہی پڑتی ہے۔

کوئی پچیس سال سے دیکھ رہا ہوں کہ مسلمان بھائی نماز روزے اور کسی حد تک زکوٰۃ کا اہتمام کرلیتے ہیں۔لیکن

ان کے معاملات حد درجہ خراب ہیں۔ حتیٰ کہ متشرع نظر آنے والے تبلیغی حضرات بھی معاملات کے لحاظ سے

کورے ہیں۔مثلاً آپ کو سلام کرنے میں کوئی شخص اسی وقت پہل کرے گا جب وہ آپ کو جانتا ہو۔ اگر آپ

سلام کریں تووہ آپ کو اشارے سے جواب دے گا گویا وہ آپ پر کوئی احسان کررہا ہے۔ حالانکہ سلام میں پہل

کرنے اور اس سے بہتر جواب دینے کی واضح ہدایت ہمیں نبی اکرم سے ملی ہوئی ہے۔ اسی طرح مالی معاملات

میں تبلیغی جماعت کے ارکان بددیانتی کو برا نہیں سمجھتے۔ پوچھو تو جواب ملتا ہے کہ دنیا سے ہمار ا معاملہ الگ ہے اور

اللہ سے علٰحیدہ۔ ان سے پوچھا جائے کہ وہ بندے کس کے ہیں؟ نبی اکرم نے فرمایاتھا کہ تم وہی غلطیاں کروگے

جو تم سے پچھلوں نے کیں۔صحابہ ؓ نے پوچھاکہ کیا یہود و نصاریٰ ؟ تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا : اورکون؟

اسی طرح والدین اور بیوی بچوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنا عام ہوچلا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نماز پڑھنے کا حکم

اس لیے دیا کہ ہمارے لیے دنیاوی معاملات میں قرانِ پاک کے احکام پر عمل درآمد آسان ہو جائے۔ اس لیے

نہیں کہ اسی کو پورا دین سمجھ کر ہم یہود ونصاریٰ کا رویہ اپنالیں۔

اسی طرح وقت پر قرض کی ادائیگی عنقا ہوتی جارہی ہے۔ مثالاً عرض کرتا ہوں کہ ایک صاحب علم شخص نے

مجھے فروری میں ادائیگی کا وعدہ کیا تھا اور اب اکتوبر آگیا ہے۔ ادائیگی تو الگ رہی مزید وقت کا ذکر تک نہیں

فرمایا۔ یہی سبب ہے کہ ہم جو نیکیاں کماتے ہیں وہ معاملات میں ناکامی کے سبب کھوبیٹھتے ہیں۔ کیا ہم اب بھی

باز نہیں آئیں گے؟

                                                      محمد جاوید اقبال       

 

 

 

 

 

 

 

 

Visit My blogs  for a no nonsense, serious discussion of
 burning issues facing the humanity : 




--



Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/

 

--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

 

__________ Information from ESET NOD32 Antivirus, version of virus signature database 7487 (20120917) __________

 

The message was checked by ESET NOD32 Antivirus.

 

http://www.eset.com



__________ Information from ESET NOD32 Antivirus, version of virus signature database 7487 (20120917) __________

The message was checked by ESET NOD32 Antivirus.

http://www.eset.com

No comments:

Post a Comment