Sunday 7 October 2012

[karachi-Friends] These demonstrations and Marches


                                                       
                                           یہ مظاہرے اور مارچ
 
آج کل ریاستہا ئے متحدہ امریکہ اور کینڈا کے طول وعرض میں مظاہرے منظم کئے جارہے ہیں۔
اپنے زمینی آقائوں کے اشارے پر پاکستان میں بھی مارچ اور مظاہرے شروع کیے جارہے ہیں۔ ڈرون
اٹیکز کی بات ہورہی ہے۔ امریکہ نے دو بلین ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اور ہماری سیاسی
اور فوجی مقتدرہ کی رال پھر ٹپکنے لگی ہے۔ امریکہ بھر میں ہونے والے مظاہروںy 
ویتنام جنگ کے اختتام کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ اس وقت بھی ایسے ہی امن مارچ اور جنگ بندی کے
حق میں مظاہرے منظم کیئے گئے تھے۔ امریکی جنرل جنگ ہارچکے تھے۔ لاکھوں ٹن بم برساکر بھی
وہ ایک غریب مگر پرُعزم قوم کی مزاحمت پر قابو نہیں پاسکے تھے۔ اُس کے بعد خیال تھا کہ امریکی
دانشور آئندہ سوسال کسی جنگ کے بارے میں سوچیں گے بھی نہیں۔ اور اگر لڑے بھی تو ان کی حکومت
مقتدر طبقے کے خلاف ہوگی کسی قوم کے خلاف نہیں۔
مگر ہم نے دیکھا کہ امریکی قیادت کی مت اس طرح ماری گئی کہ اس نے ایک پوری امت کے خلاف جنگ
کا آغاز کردیا۔ تیسری جنگ عظیم شروع ہوچکی ہے۔ اس کا ایک فریق امریکہ اور اس کے ناٹو اتحادی ہیں
اور دوسرا فریق امتِ مسلمہ ہے۔ کم ازکم۔چودہ مسلم ممالک کے خلاف جنگ چھیڑی جاچکی ہے۔ آج
صبح میں نے شام میں ہونے والی سول وار کی کچھ تصاویر دیکھیں اور یہ سوچ کر پریشان ہوگیا کہ کل
یہ ہماری حالت بھی ہوسکتی ہے۔
 
کراچی ہی کو دیکھ لیں۔ یہ پاکستان کی شان اور عالم اسلام کا قلعہ تھا۔ مگر اسے کس طرح مہاجر
بلوچ ' پشتون فریقوں میں تقسیم کیا گیااور پیپلز پارٹی جو کولیشن کی سب سے بڑی جماعت ہے کسی
بے غیرت دلال کی طرح اس شہر نگار کو حلقوں میں بانٹ رہی ہے۔ پھر جب امریکہ اشارہ کرے گا
کراچی میں خون خرابہ بڑھ جائے گا اور کسی فریق کی حمایت کے لیے امریکہ یا اس کا ایجنٹ بھارت
مداخلت شروع کردے گا۔ یہ کوئی مبالغہ نہیں ہے۔ بلکہ اس سے قبل چودہ مسلم ممالک میں اس
ترکیب پر عمل کیا جاچکا ہے اور ہمارے مسلمان بھائ اسلامی اخوت اور محبت کو خیر بادکہہ کر
جنگ کی آگ میں بھونے جاچکے ہیں۔ ان کا کیا حال ہوا یہ معلوم کرنے کے لئے آپ شام کی تازہ تصاویر
دیکھ سکتے ہیں۔

http://www.informationclearinghouse.info/article32656.htm
          عقلمند وہ ہے جو دوسروں کی غلطیوں سے سبق سیکھے اور بے وقوف وہ ہے جس کی غلطیاں
دوسروں کے لیے   سامانِ عبرت بن جائیں۔ ہماری نجات فقط قران کریم کی اس ہدایت پر عمل کرنے
میں ہے۔
             ' اور سب مل کر اللہ کی رسی ( یعنی قران ) کو مظبوطی سے تھام اور فرقہ واریت سے باز آجائو '
 یہ فرقے مذہبی بھی ہو سکتے ہیں اور لسانیت اور علاقے کی بنیاد پر بھی۔ ہمیں اچھی طرح سمجھ لینا
چاہیئے کہ جو شخص ہم مسلمانوں میں تفریق پیدا کررہا ہے وہ ہم میں سے نہیں بلکہ دشمن کا ایجنٹ
ہے۔اللہ کا شکر ہےکہ میرا دل اپنے مسلمان بھائیوں کے خلاف عناد سے پاک ہے۔ سندھی پنجابی بلوچ
پشتون اور مہاجر اور کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم سب مل کر پاکستانی قوم بنتے ہیں ۔ہم میں جو
لوگ اچھے کام کررہے ہیں مثلاغریبوں اور کمزوروں کی مالی مدد وہ اللہ سے اپنا انعام پائیںگے ۔ اور جو لوگ
مسلمانوں میں بے داری اور آگہی پیدا کررہے ہیں وہ بھی عند اللہ اجر کے مستحق ہوں گے۔  اور جان لیجئے
کہ یہ کام کوئی عالم نہیں بلکہ امت مسلمہ کا عام فرد کرے گا۔ کیوں کہ علم اُٹھ چکا ۔ اب عالم کے
نام پر مکار دکان کھولے بیٹھے ہیں۔
              اللہ تعالیٰ اس سخت آزمائش میں ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے
                           محمد جاوید اقبال


Visit My blogs  for a no nonsense, serious discussion of
 burning issues facing the humanity : 

__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___



--


Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment