Monday 1 October 2012

[karachi-Friends] Racial pride among Muslims



 


 مسلمانوں میں نسلی تفاخر کی لعنت

نبی اکرم ﷺ کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ جونسلی عصبیت میں مبتلا رہا وہ گویا جاہلیت کی موت مرا۔بدقسمتی سے نسلی برتری کا احساسِ تفاخر ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی میں کارفرما ہے اور ہماری حیاتِ اجتماعی کو شدت سے متاثر کررہا ہے۔ حالانکہ علامہ اقبالؒ نے واضح طور پر بتادیا تھا : نسل مسلم کی اگر مذہب پر مقدم ہوگئی اُڑگیا دنیا سے تو مانندِ خاکِ رہ گذر
بہاری حضرات نہایت ذہین و فطین ہوتے ہیں اور ان میں ایک احساسِ برتری بھی پایا جاتاہے۔ حتیٰ کہ کپل وستو میں پیدا ہونے والے گوتم بدھ کو جو خدا کی ہستی میںیقین نہ رکھتا تھا ایک بہاری عالم نے ذوالکفل بنادیا۔لیکن اُسے لوگ اب بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس کے برعکس میرے ایک بہاری دوست ہیں جن کا تعلق جناب سلیمان ندوی ؒ کے خاندان سے ہے۔ ان کے والد ۲۱ گریڈ کے افسر تھے اور انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے بھیجے ہوئے ایک امیدوار کو ملازمت دینے سے انکارکردیا تھا۔ میرے یہ دوست اس قدر منکسر المزاج ہیں کہ جب میں کوئی کتابچہ یا پوسٹر انھیں تقسیم کے لیے دیتاہوں تو خود جاکر ہر مسجد میں پہنچاتے ہیں۔امریکی پاسپورٹ رکھنے کے باوجود پاکستان میں قیام پذیر ہیں کیوں کہ ضعیف والدہ کی محبت انھیں سفر سے باز رکھتی ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر بہاری نہ تونسل پرست ہے اور نہ ہربہاری اس عارضے میں مبتلا۔ایک اور بہاری صاحب کو دیکھا وہ وڈیرے سے بشیر قریشی کی تعریف کررہے تھے جو ایک سندھی قوم پرست تھا۔ حالانکہ موصوف نے شرعی ڈاڑھی بھی رکھی ہوئی تھی۔میں نے برملا کہا کہ قوم پرستی حرام ہے اور قوم پرست جہنمی۔موصوف کا منھ حیرت سے کھلا رہ گیا۔
اس وقت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں پر جو ایم کیوایم کی لعنت مسلط ہے اس کے ذمہ دار بہاری اور اہلِ تشیع حضرات ہیں۔
پھر جب ایم کیوایم نے انہیں ہی لوٹنا شروع کردیا توبعض لوگ بددل ہوکر اس سے ناراض ہوگئے۔بہاری مشرقی پاکستان سے لُٹے پٹے آئے تھے اور مضطرب تھے کہ کہیں سندھ میں بھی ان کا وہ حال نہ ہوجو مشرقی پاکستان میں ہوا۔لیکن بعد میںیہ دیکھ کربھی وہ تائب نہ ہوئے کہ سندھی حضرات بالعموم محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ ہوسکتاہے کہ وہ مہاجرین کو ابھی تک پناہ گزیں سمجھتے ہوں۔ لیکن ظلم و نفرت کی جو فضا شیخ مجیب الرحمان اور اُس کے باغی ٹولے نے پیدا کی تھی اس کا عشر عشیر بھی سندھ میں باربار برسراقتدار آنے والی پیپلز پارٹی نہ کرسکی۔ کیوں کہ سندھی بنیادی طور پر سچل سرمست ؒ اور عبد اللطیف بھٹائی ؒ کی طرح محبت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔الطاف حسین نے شائستہ اور مہذب مہاجرین کو سونا بیچنے اورہتھیار خریدنے پر اکسایا۔ اور اس بدبخت نے مہاجرین کی ایک پوری نسل کو تعلیم و تربیت سے محروم کرکے
لوٹ مار پر لگادیا۔ جن والدین نے بروقت اپنی اولاد کو روک دیا وہ بچ گئے اور جو مفت ہاتھ آنے والی رقم کے لالچ میں پڑگئے ' انھیں اپنے
بیٹوں کی لاشیں دیکھنی پڑیں۔ ع حذر اے چیرہ دستاں سخت ہیں فطرت کی تعزیریں
میرے ایک شیعہ دوست قلیل المعاش ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ایک روز چند لوگ دیوار پھلانگ کر ان کے گھر میںآگئے۔ انہوں
نے نقاب پہن رکھی تھی۔مگرآواز سے معلوم ہوتا تھاکہ وہ اسی گلی میں رہنے والے لڑکے ہیں۔ وہ پستول کے زور پران کی بیوی کا زیور لے
گئے۔ مجھے اس کا شدید قلق ہوا۔ ایک مرنجاں مرنج اور شریف آدمی اپنے ہی حمایت کنندہ لوگوں کے ہاتھ لٹ گیا۔ جب کہ ایک اہلِ علم بہاری نے مجھے بتایا کہ ایم کیوایم والے اپنے ووٹرس کو نہیں لوٹتے۔ فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔پنجاب اور سرحد سے کراچی آکر صنعتیں قائم کرنے والے سرمایہ دار کراچی کے لڑکوں کو ترجیح دیا کرتے تھے۔کیوں کہ نہ صرف کراچی یونیورسٹی کا معیار پاکستان میں سب سے بہترتھا بلکہ وہ ہوتے بھی دیانت دار تھے۔خود میں نے ساری زندگی پرائیویٹ جابز میں گذاری اور اللہ کا شکر ہے کہ وافر آمدنی ہوتی رہی۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ آدمی اپنے عمل سے پہچانا جاتا ہے ' جیسے درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔(نسل سے نہیں) ۔

کراچی ۲۹ ستمبر ۲۰۱۲ ؁ محمد جاویداقبال

          


Visit My blogs  for a no nonsense, serious discussion of
 burning issues facing the humanity : 

__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___



--


Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment