Friday 5 October 2012

[karachi-Friends] The Need to Think and Ponder in the verses of Holy Quran



 

اللہ تعالیٰ نے قران میں غوروخوض کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔ ہوچھا ہے کہ لوگ آخر قران میں غوروخوض کیوں نہیں کرتے۔اس سے پہلے صحیفوں میں نویدآئی ہے کہ کھٹکھٹائو تمہارے لیے کھولا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان عالیشان
ہے کہ جو لوگ سوچے سمجھے بغیر عمل کرتے ہیں وہ جانوروں
کی مانندہیں بلکہ ان سے زیادہ ہدایت سے دور۔اسی لیے علامہ اقبال نے ہمیں درس دیا ہے :

خرد کو غلامی سے آزاد کر  جوانوں کو پیروں کا استادکر

 جیساکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کی تھی۔ علم اُٹھ چکا ہے۔اورعلمائ کے نام سے جاہل دکان کھولے بیٹھے ہیں۔ان کا مقصد اپنی شہرت اوردولت کا حصول ہے۔
ایک نوجوان پرماضی کا کوئی بوجھ نہیں ہوتا اور وہ خوب چانتا ہے کہ اسے علم سیکھ کر کام کا آغاز کرنا ہوگا۔ وہ فرقہ واریت سے آگاہ تو ہوتا ہے مگراس سے وابستہ نہیں ہوتا۔ اس لیے غوروخوض سے اس پرحقائق کھلنے لگتے ہیں۔اس کلیے کے مطابق غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےکئی سورتیں آخری دور میں ہماری رہنمائی کے لیے نازل فرمائی ہیں۔مثلا سورہ بنی اسرائیل
سورہ الکہف اور سورہ الانبیا

نوجوانوں کے ساتھ یہ آسانی بھی ہوتی ہے کہ وہ قران کریم کی آیات پر ازسرنو غور کر سکتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ سرکاری علما ہمیشہ حکومت کی حمایت کرتے ہیں خواہ وہ صحیح ہو یا غلط۔ ۔ممتاز مفتی نے لکھا ہے کہ جب حکومت کو کوئی فیصلہ کرنا ہوتا تھا انھیں حکم ملتا تھا کہ اسے قران وسنت کی رو سے درست ثابت کرو۔اور وہ ایسا کردیتے تھے۔ پھر کچھ عرصے بعد حکم آتا تھا کہ اس کے بالکل برعلس پالیسی کو قران کی رو سے صحیح کردکھائو۔اور وہ اُسے بھی صحیح ثابت کردکھاتے تھے۔ تو سرکاری علمائ یا تو حکومتی پالیسی کے تابع ہیں یا اپنے مفادات کے۔ لیکن ایک عام انسان جب کھلے ذہن سے قران پڑھتا ہے تو اس سے کم از کم بنیادی ہدایت پالیتاہے۔مثال کے طور پر میں رات کو ایک آیت پڑھ رہا تھا جس میں دین کے مکمل ہونے کا ذکر ہے۔تو میں نے دیکھا کہ دین اس بات پر مکمل نہیں ہو ا کہ کھانے کی کون سی چیزیں حرام ہیں۔ بلکہ اس پر ہوا کہ تم کسی سے نہ ڈرو ٗ فقط مجھ ہی سے ڈرو۔
 
اس لیے آزاد اور  خود مختار خارجہ پالیسی ایک اسلامی مملکت کی اساس ہونی چاہیئے۔ یہ نہیں کہ کبھی امریکہ کے کہنے پر اردن پہنچ گئے اور کبھی صومالیہ
اور کبھی افغانستان تاکہ وہاں امریکہ کے دشمنوں کا صفایا کرسکیں۔ ایک مسلمان کی حیثیت سے یہ انتہائی شرمناک اور ذلت آموز امر ہے کہ وہ  ایک سپر پاور سے ڈر کر
اللہ سبحانہ و تعالی ٰ کے احکام سے سرتابی کرے۔آج ہم اسی ذلت اور بے غیرتی کی لعنت سے گذر رہے ہیں۔

                           محمد جاوید اقبال






Visit My blogs  for a no nonsense, serious discussion of
 burning issues facing the humanity : 

__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___



--


Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment