Wednesday 10 October 2012

[karachi-Friends] Allah is the Only Provider of Sustenance

                                                         ہمارا  واحد روزی رساں اللہ ہے 

 


اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے پاک کلا م میں باربار رزق کی ذمہ داری قبول فرمائی ہے۔مثلاً سورہ ہود کی چھٹی آیت میں ارشاد ہوتاہے:
زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق ' عارضی ٹھکانہ اور مستقل رہائش کا ذمہ اللہ نے نہ لیا ہو۔ سب کچھ ایک کتاب میں
درج ہے۔
اسی طرح سورہ رعد کی ۲۶ ویں آیت ہے:
اللہ جس کا رزق چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے یا ایک مقرر اندازے کے مطابق دیتا ہے۔( دنیادار) رزق کی زیادتی پر اتراتے ہیں۔ مگر
دنیا کی تمام زندگی ایک قلیل سرمایہ ہے۔
سورہ اسریٰ کی آیت نمبر ۳۰ میں فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
بے شک آپ کا رب کشادہ کرتا ہے رزق جس کے لیے وہ چاہے اور کم کردیتا ہے جسے وہ چاہے ۔ بے شک وہ اپنے بندوں کی
خبر رکھتا ہے اور انہیں دیکھ رہا ہے۔
اور ایک نہایت دل نواز اور حوصلہ افزاء آیت ہے سورۃ طٰہ میں:
اور آپ نظر اُ ٹھا کر بھی نہ دیکھیں اس رزق کی طرف جو ہم نے کافروں کو دیا ہے دنیا کی زینت کے لیے تاکہ انھیں آزما سکیں
اور آپ کے رب کا رزق بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والاہے۔

یہ جان لینے کے بعد کہ رزق دینے والا صرف اللہ ہے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ:
۱ رزق کو صرف جائز ذرایع سے حاصل کریں۔
۲ اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر کریں اور اس سے ضرورت مندوں کی مدد کریں
۳ اسے صرف جائز چیزوں پر خرچ کریں
۴ اسے جوڑ جوڑ کر نہ رکھیں بلکہ اللہ پر توکل کریں کہ جس رب نے گذشتہ کل دیا تھا وہ آنے والی کل بھی دے گا۔
۵ اس سے فضول خرچی نہ کریں کیوں کہ فضول خرچی کرنے والوں کو اللہ عزوجل نے شیطان کے بھائی قرار دیا ہے۔
ہمیں سوچنا چاہیے کہ اگررزق دینے والا رب ناراض ہوکر ہمارا رزق کم کردے تو ہم کیا کریں گے۔ اگرہمیں اللہ کے رازق ہونے پر ایسا یقین ہو جائے جیسا یقین ہونے کا حق ہے تو ہم نہایت مطمئن اور آسودہ حال بن سکتے ہیں۔اور اللہ اکے ایسے دوست جنھیں کوئی فکر ہے اور نہ کوئی غم۔ اللہ تعالیٰ نے لکھ دیا ہے کہ ہم اپنے رزق سے کیا کیا فائدے حاصل کریں گے۔ ہمیں موت نہیںآئے گی جب تک ہم اپنی قسمت کے رزق سے مستفید نہ ہوجائیں۔ رہا باقی تو وہ وارث کا مال ہے۔
کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتاجب تک اللہ کے رازق ہونے کا اُسے پختہ یقین نہ ہوجائے۔ خواہ وہ نماز پڑھتا ہواور روزے رکھتاہو۔بہت سے تعلیم یافتہ اس یقین سے محروم ہوتے ہیں جبکہ کم پڑھے لکھے قابلِ رشک یقین کے حامل ہوتے ہیں۔کتنی بارمالی مشکلات یا بے روزگاری کے عالم میں سُنا ہے کہ رازق تو فقط ایک ہے ' باقی تو سب عبدالرزاق ہیں۔ اور دل شاد ہوگیا ہے اور فکر دور ہوگئی ہے۔ جب کہ مغربی تعلیم سے بہرہ ور لوگ سوچتے ہیں کہ ہم تو پنی ذہانت اور قابلیت سے روزی کمارہے ہیں۔ اور اس وسیع اور ہمہ گیرنظام کا ادراک کرنے میں ناکام رہتے ہیں جس کے تحت کائنات کی اربوں مخلوق کو رزق فراہم کیاجارہاہے۔قران عظیم میں رب تعالیٰ کا ارشاد ہے:
میں ان سے رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا کھلائیں۔ اللہ تو خود رزاق اور بے حد قوت والا ہے ( ۵۱:۵۷)
یہ بھی سمجھ لینا چاہیئے کہ رزق کی وسعت اور تنگی کے معنیٰ بے عزتی نہیں ہے:
' جب ہم اسے رزق کی تنگی سے آزماتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے میری توہین کی ' (۸۹:۱۶)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ' اللہ سے مانگنے میں عزت ہے اور غیر اللہ سے مانگنے میں ذلت ' خواہ وہ تیرا باپ ہی کیوں نہ ہو '۔ آج ہم نے اس معیار کو ترک کردیا ہے اس لیے
فریب ' بے ایمانی اور دھونس دھاندلی کے ذریعے دولت حاصل کرنے والے ہمارے لیڈر بن گئے ہیں۔ اور اللہ کے خوف کے ساتھ جائز رزق حاصل کرنے والے بے حیثیت
اور بے وقعت قرار دیئے جاتے ہیں۔ جب دولت ہی معیار ٹہرا تو دنیا میں یہودیوں سے زیاد ہ کوئی دولت مند نہیں ہے۔ اس لیے یکم جنوری ۲۰۱۳ سے یہ دنیا یہودیوں کے حوالے کی جارہی ہے۔مسلمانوں کے ایمان کی آزمائش کا دور شروع ہورہا ہے جس سے حضرت نوح علیہ السلام سے جناب محمدمصطفےٰ ﷺ تک ہر نبی نے اپنی امت کوڈرایا ہے۔ اس لیے عزیز بھائیو اپنے ایمان اور عاقبت کی فکرکرو۔ ہم انتہائی سخت آزمائش کے دور میں داخل ہونے والے ہیں۔
کراچی ۱۱ اکتوبر ۲۰۱۲ ؁ محمد جاوید اقبال
 


Visit My blogs  for a no nonsense, serious discussion of
 burning issues facing the humanity : 

__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___



--


Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment