Wednesday 26 September 2012

Re: [karachi-Friends] Fwd: Lack of Leadership in Muslim Ummah

 
Janab Javed Kaleem Saheb aap ayse na shayistah kab se ho gaye ke Ahlesunnat ko firqah parast likhne lage ke yehi Sahabah Kiram ke naqsh-e-qadam par intact chali aa rahi hai aor doosre firqe iss se kat kar girte ja rahe hain. &3 firqon wali hadees toh aap ne zaroor padhi hogi, phir yeh jahilana baten likhne main aap ne a'ar naheen mehsoos kiya toh yehi kaha jayega ke aapki hidayat ka waqt abhi naheen aaya. Aap meri bat se mushtay'il na hon balke ghaur zaroor karen.
 
Hamari Ummah Islami mulkon main bohot takleef deh zindagi guzaar rahi hai aor zara si ghalat baat par unhen dil ke phaphole phodne ka mauqa'a mil jata hai ke hamare leaders guidance provide naheen karte aor khud ko aor apne mulkon hi ko iss liye nuqsan ponhchate hai ke Allamah Iqbal keh gaye hain ke
 
JIS KHET SE DEHQAN KO MUYASSAR NA HO ROZI
USS KHET KE HAR KHOSHA-E-GANDUM KO JALA DO
 
Agar hamare a'wam ko iss had tak majboor kiya gaya hai toh hamare leader sochen ke woh hukoomat kis par kar sakenge.
 
Samajhdaar ke liye ishara kafi hua karta hai.


--- On Wed, 9/26/12, Javed Kaleem <kaleemjavediqbal@gmail.com> wrote:

From: Javed Kaleem <kaleemjavediqbal@gmail.com>
Subject: [karachi-Friends] Fwd: Lack of Leadership in Muslim Ummah
To: "pakistanongoogle" <Pakistanongoogle@googlegroups.com>, clarion-call@googlegroups.com, karachi-786@googlegroups.com, "karachi-friends" <karachi-Friends@googlegroups.com>, "islaminreality" <Islaminreality@googlegroups.com>
Date: Wednesday, September 26, 2012, 2:27 AM





امتِ مسلمہ میں قیادت کا بحران
آج برادر انورمسعود نے ملتِ اسلامیہ میں قیادت کے فقدان کا ماتم کیاہے۔ میرادل بھی چاہتا ہے کہ میں بھی اس سنگین مسئلے پر چند آنسو بہاؤں۔اللہ تعالیٰ نے امتِ مسلمہ کواتنے اہم اوراسٹراٹیجک مقامات پر تسلط اور قبضہ عطافرمایاہے کہ ساری دنیا ان کو خوش اور راضی رکھنے پرمجبور ہے۔ لیکن آج ہوکیا رہا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ پوری دنیا مسلمانوں کو زک پہنچانے اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کا عزم کرکے اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔اگر مصری نہرسوئیز میں رکاوٹ ڈال دیتے ' ترک آبنائے باسفورس سے گُزرنا محال کردیتے اور پاکستانی افغانستان کو بھیجاجانے والا اسلحہ ' سیمنٹ اور غذائی اشیاء روک دیتے تو لامحالہ اور نہ چاہتے ہوئے بھی امریکہ اور اس کے ناٹو حلیف اہانت انگیز فلم پر پابندی لگانے اور اس کے بنانے والے کو جیل بھیجنے پر مجبور ہوجاتے۔لیکن یا تو ہمارے قائدین جانتے نہیں ہیں اور اس لیے قیادت کے لیے اہل نہیں ہیں یا پھر جان بوجھ کر کوئی جرائتمندانہ قدم اُٹھانے کا حوصلہ نہیں کرتے۔
جماعتِ اِسلامی ایک انقلابی اسلامی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ لیکن اس نے اقتدار کی امید میں مولوی فضل الرحمان جیسے
موقع پر ست اور لالچی سیاستداں سے اتحاد کرلیااور برسوں اس کی پاسداری کرتی رہی۔ اور ایک مرتبہ غلطی کرلینے کے باوجود اب پھر بعض شرائط پر دوبارہ اتحاد پر آمادہ ہے۔نبی کریم ﷺ کاارشاد ہے کہ مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈساجاسکتا۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ ہماری
' انقلابی اسلامی قیادت ' بھی دل سے مومن نہیں ہے ۔ پھر ہم کس طرح اس سے توقع کرسکتے ہیں کہ وہ اس مشکل دور میں ہماری رہنماء کرسکے گی۔ رہی دیگر فرقہ پرستانہ جماعتیں مثلاً اہلِ سنت شیعہ اور اہلِ حدیث ' اہلِ قران وغیرہ وہ اللہ تعالٰی کے واضح حکم کی خلاف ورزی کررہی ہیں کہ اللہ نے تمہارے لیے تمہارے باپ ابراہیم کا دیا ہوا نام پسند فرمایا ہے جو ' مسلمین ' ہے ۔ ( ۷۸:۲۲ ) لیکن اس کے باوجود یہ ظالم مختلف فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ حتیٰ کہ اہانتِ رسول ﷺ کے سنگین واقعے کے باوجود بھی ایک قوم کی طرح احتجاج کرنے نہیں نکلے بلکہ اسی طرح فرقوں میں بٹ کر بے معنی سا احتجاج کرتے رہے۔ اگر تمام مسلمان کہلانے والی جماعتوں کی قیادت اعلان کرتی کہ آج سے ہم صرف مسلمان ہیں اور جب تک اپنے پیارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کا انتقام نہیں لے لیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تو یقین کیجئے کہ کفارکی صفوں میں ماتم برپا ہوجاتا۔اقبال ؒ نے ایک صدی پہلے بتادیا ہے:
اِتحاد تمام مصطفوی ' افتراق تمام بولہبی
اس سے بھی بڑھ کر آپ کو ایک بات بتاؤں۔امریکی سکہ ڈالر چندہفتے میں بے کارہوجائے اگر تمام تیل کی قیمت درہم و دینار یعنی چاندی اور سونے کے سکے میں وصول کی جانے لگے۔ کیوں کہ امریکی کرنسی کی عالمی مانگ اسی لیے ہے کہ اس سے پیٹرول اور اس سے متعلقہ مصنوعات خریدی جاسکیں۔اگر مسلمان ممالک اپنا سکہ جاری کردیں تو نہ صرف امریکی ڈالر بے کار ہوجائے بلکہ اس کی حملہ کرنے اور جنگ آزما ہونے کی صلاحیت بھی صفر ہو کر رہ جائے۔ لیکن ہماری مفاد پرست اور خود غرض قیادت چاہے جب نا۔




کراچی ۲۶ ستمبر ۲۰۱۲                                                                                                               جاوید اقبال
 

Visit My blogs  for a no nonsense, serious discussion of
 burning issues facing the humanity : 



 




--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment