Wednesday 5 September 2012

[karachi-Friends] Let us Try to Get Guidance from Holy Quran

جیساکہ میں نے اپنے پچھلے مضامین میں بتایا تھا یکم جنوری ۲۰۱۳ ؁ سے دنیایہودیوں کے کنٹرول میں دی جارہی ہے۔ اور
آئندہ ہدایات ہمیں قرانِ کریم سے ملیں گی۔آپ نے یقیناًپڑھاہوگا کہ اللہ رب العزت نے سیدنا حضرت ابراہیم ؑ کوایک حلیم بیٹے کی خوش خبری سنائی اور انہیں حضرت اسمٰعیل علیہ السلام سے نوازا۔ پھرانہیں ایک علیم بیٹے کی خبر سنائی اور انہیں حضرت اسحٰقؑ عطافرمایا۔علیم بیٹا دنیاوی
معلومات سے آگاہ اور اشیاء دنیاوی کے بہترین استعمال سے واقف ہوگا لیکن حلیم یعنی صابر بیٹا آخرت کی طرف متوجہ ہوگا۔ اور اللہ تعالیٰ
صابرین کے ساتھ ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے شمارنعمتوں سے سرفراز کیے جانے کے باوجود بنی اسحق ہمیشہ ناشکری کا اظہار کرتی رہی۔اور اپنے قانون پر جو ان کی موجودی میں ان پر کوہ طور ان کے سروں پر مسلط کرکے دیا گیا تھا تاکہ وہ اس کی اہمیت سے آگاہ رہیں اور اس کی خلاف ورزی کے متعلق سوچ بھی نہ سکیں ' عمل کرکے نہ دیا ۔ انہوں نے سبت کے قانون کو توڑا اور اس کے علاوہ زنا وغیرہ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہوتے رہے۔ اس لیے اللہ تعالٰی نے انھیں سزادی ۔ پھر تو وہ صریحاً بغاوت پر اترآئے اور اللہ کے مقابلے میں ابلیس سے ہاتھ ملالئے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں وارننگ دینے کے لیے جو انبیاء کرام بھیجے وہ انہیں قتل کرنے لگے۔حضرت یحیٰ ؑ اور حضرت زکریا ؑ کے علاوہ انہوں نے سیکڑوں انبیاء کو قتل کیااورآخر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو قتل کرنے کی سازش کی جو انھیں رومیوں کی غلامی سے نجات دلانے آئے تھے اور ان کے پاس ایسے محیر العقول معجزے تھے جو ان کی صداقت پر دال تھے مثلاً مادر زاد اندھے کو بینائی دینا ' جذامی کو شفا دینا اور مردے کو اللہ کا نام لے کر زندہ کردینا۔لیکن وہ اس قدر شقی القلب ہوچکے تھے کہ انہوں نے انہی رومیوں کے ساتھ مل کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سولی دینے کی سازش کی

اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے بچاکر انہیں چوتھے آسمان پرپہنچادیا۔اور اب قرُبِ قیامت کے زمانے میں دنیا میںآکرمسلمانوں اور عیسائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے۔ اور دجال کو قتل کرکے یاجوج و ماجوج کا صفایا
کریں گے۔ اور زمین پر چالیس سال تک خلیفۃاللہ کے حیثیت سے حکومت کریں گے۔ پہلی خلافت حضرت ابراہیم ؑ کو ملی پھر نبی کریم ﷺ کو چالیس سال کے لیے اور اب حضرت عیسٰی علیہ السلام کو چالیس سال کے لیے ملے گی۔ اس طرح شیطان مردود کا یہ دعویٰ ناکام ہوجائے گا کہ بنی نوعِ آدم خلافت اللہ کے لیے موزوں نہیں ہے۔
قران کریم سے رہنمائی حاصل کرنے کی غرض سے میں نے سورہ توبہ پرغور کرنا شروع کیا جہاں تک میں رمضان سے پڑھتا پہنچا تھا۔اس آیت پر میری نگاہیں مرکوز ہوگئیں:
۱۹ کیا تم نے ٹھیرایا حاجیوں کو پانی پلانااور مسجد الحرام کا بسانا برابر اس کے جو یقین لایا اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور جہاد کیا اللہ کی راہ میں؟ نہیں برابر یہ اللہ کے نزدیک اور اللہ راہ نہیں دکھاتا بے انصاف لوگوں کو۔
میں یہ سوچ کر شسدر رہ گیا کہ ہمیں پروپیگنڈے نے کس طرح حقیقت سے دور کررکھا ہے۔ہمارے ملک میں اور عالم اسلام میں سعودی حکمرانوں کو قابل تقلید سمجھاجاتا ہے محض اس لیے کہ وہ حاجیوں کوپانی پلانے اور ٹھہرانے کا کام کرتے ہیں اور مسجد حرام کو آباد کرتے ہیں۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے صاف صاف فرمادیا ہے کہ بہترین لوگ وہ ہیں جو اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں۔اور یقیناً وہی قابلِ
تقلید ہیں۔اسکے معنٰی یہ ہوئے کہ ہمیں جہاد میں مصروف قوموں کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیئے خواہ وہ افغان ہوں خواہ چیچن خواہ صومالی اور سوڈانی۔سعودی حکمرانوں نے نہ صرف جہاد سے گریز کیا بلکہ امریکہ کے اشارے پر اس سے اربوں ڈالر کا اسلحہ خرید کراس کی گرتی ہوئی
مالی حالت کو استحکام عطاکیا۔اور ہمارے یہاں سلفی حضرات بڑی شان سے سعودی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے رہتے ہیں گویا وہ ہمارے لیے مکمل رول ماڈل ہوں۔ حالانکہ علامہ اقبال ؒ نے واضح طور پر کہہ دیا تھا:
کرسکتی ہے بے معرکہ جینے کی تلافی اے پیرحرم تیری مناجات سحر کیا؟
کراچی ۶ ستمبر۲۰۱۲ ؁ محمد جاویداقبال







Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment