Friday 14 September 2012

[karachi-Friends] Jewish Plan to establish Global government


یہودیوں کا عالمی حکومت بنانے کا منصوبہ

پہلے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔جس حکومت کے بارے میں یقین نہ ہو کہ وہ اپنا ٹرم پورا کرسکے گی یا نہیں اس کے دوران حکومت نہ توعوامی مسائل حل ہوپاتے ہیں اور نہ بیرونی سرمایہ آتا ہے۔اورنہ بیوروکریسی اور فوج پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ اس طرح پورا سیٹ اپ ناکارہ ہوجاتا ہے اور آئینی ادارے بے کار ہوکر رہ جاتے ہیں۔کل این ایل سی کے کرپشن کے بارے میں حقائق سامنے آئے۔ لیکن ان بدعنوان جنرلز کے خلاف کاروائی اس لیے نہ ہوسکی کہ فوج بطور ادارہ ان کاتحفظ کررہی تھی۔اور سیاسی قیادت اس لیے اسٹینڈ نہ لے سکی کہ وہ خودبڑی بدعنوانیوں میں ملوث ہے۔ اس لیے اہلِ فکر کے لیے چیلنج ہے کہ موجودہ صورتِحال کا اس طرح ازالہ کریں کہ فوج کو اقتدار پر قبضہ جمانے کا موقع نہ مل سکے اور بدعنوانوں کی جگہ صاحبِ کردار سیاستداں برسراقتدار آجائیں۔میں یہیں تک لکھ پایا تھا کہ جاوید نامہ میں اقبالؒ کی اس بصیرت نے میری توجہ مبذول کرلی اور میں نے سوچاکہ کم ازکم اس کا ذکر ہی کردیا جائے۔ اقبال کہتے ہیں:
آسیا یک پیکرِآب وگِل است ملتِ افغاں درآں پیکرِ دل است
از فسادِ او فسادِ آسیا در کشادِ اوکشادِ آسیا
یعنی ایشیا ایک پانی اورمٹی سے بنا بدن ہے۔ ملتِ افغان اس کا دل ہے۔اگر افغانستان میں فساد پیدا ہوتا ہے توپورا ایشیا اس سے متاثر ہوجاتا ہے۔ اور اگرافغانستان آزاد ہوجاتاہے تو پورا ایشیا آزاد ہوجائے گا۔یہ اشعاراعلامہ اقبال ؒ نے بیسویں صدی کے آغاز میں کہے تھے۔ اور اکیسویں صدی میں ہم آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ افغان قوم نے پہلے روسی سامراج کو شکست دی اور اس کے بعد امریکہ کوناکامی سے ہم کنارکیا۔ کیا کوئی تصور بھی کرسکتا تھا کہ یہ غریب اور پسماندہ قوم دنیا کی دوبڑی جنگی قوتوں پر غالب آجائے گی۔ یہی وہ بصیرت تھی جس نے اقبال ؒ سے خضرِ راہ اور طلوعِ اِسلام جیسی حیات آفریں اور امید افزا نظمیں کہلوائیں۔ آج سوسال بعد ہم اقبال کی پیش گوئی کو پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔دنیا میں اسلام طلوع ہورہا ہے اور باطل ادیان کا سورج غروب ہورہا ہے۔اس لیے باطل کے سرخیل پریشان اور حیران ہیں اور ان کی سمجھ میں نہیںآتا کہ کس طرح اسلام کی ترقی کو روک دیں۔امریکہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب ونفرت کی مہم تیز کردی ہے۔ لیبیا میں نبی اکرمﷺ کی توہین اور بدگوئی پر مبنی فلم کے ردعمل میں احتجاج کیاگیااور امریکی سفیر اور تین دیگر امریکیوں کوقتل کردیا گیا۔صاف نظر آتا ہے کہ امریکہ یورپ کے ناٹو حلیفوں سے مدد لینے کے باوجود مسلمانوں کا صفایا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اس لیے پوری دنیا کی مدد لینا چاہتا ہے۔ گلوبل گورنینس ( عالمی حکومت ) کا چکر اسی لیے چلایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کے صیہونی پالیسی سازوں نے پوپ کو عالمی حکومت کی حمایت پر آمادہ کرلیا ہے ۔ اس لِنک سے اس کی تصدیق کی جاسکتی ہے:
http://dailybail.com/home/global-governm133
اس کا مطلب یہ ہے کہ یکم جنوری ۲۰۱۳ ؁ سے یہودیوں کی عالمی حکومت کے قیام کی خبر محض افواہ نہیں ہے بلکہ اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں
اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں اس سنگین صورتِحال کا ادراک عطا فرمائیں ۔مسلم عوام کو توبہ کی توفیق دیں اور ہمارے علماء اور دانشور حضرات کو گہری نیند سے جگادیں:
ایں نکتہ کشائندہ اسرارنہاں است ملک است تنِ خاکی و دین روحِ رواں است
با خرقہ و سجادہ وشمشیر و سناں خیز
از خوابِ گراں از خواب گراں خیزازخوابِ گراں خیز
کراچی ۱۴ ستمبر۲۰۱۲ ؁ محمد جاویداقبال


 


Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment