Tuesday 18 September 2012

[karachi-Friends] Informing about global government of dajjal is the responsibility of Muslims




دنیا میں دجالی حکومت کا قیام
کل سے میں نے یہ اطلاع عام مسلمانوں تک پہنچانے کا کام شروع کردیا کہ یکم جنوری ۲۰۱۳ ؁ سے دنیا میں عالمی حکومت قائم ہونے والی ہے جس کے بعد دجال گوشہ ءِ تاریکی سے نکل کر اس کی قیادت کے لیے آجائے گا۔پہلے میں ایک وسیع مسجد کے امام کے پاس گیا لیکن ان کا جواب مایوس کن تھا۔ان کا کہناتھا کہ آنے والے واقعات کا علم کسی کو نہیں اس لیے ہمیں اپنے اپنے اعمال کی فکر کرنی چاہیئے۔ قیامت کا اللہ کے سوا کسی کو علم نہیں۔ لیکن موت کسی وقت بھی آسکتی ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے اعمال کی فکر کرنی چاہیئے۔ میں نے ان سے کہا اگر قیامت کی نشانیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے تو پھر نبی اکرمﷺ نے ان سے متعلق اتنی پیش گوئیاں کیوں فرمائی ہیں؟ احادیث کے ہر مجموعے میں باب الفتن ملتا ہے ۔ جس میںآنے والے وقت کی آزمائشوں کے متعلق بتایا گیا ہے۔انھیں دیکھ کر ہمارا ایمان پختہ ہوتا ہے اور عمل کی طرف رغبت بڑھتی ہے۔ جہاں تک موت کا تعلق ہے ہر شخص اس کے متعلق مغالطے میں مبتلا رہتا ہے۔ تاآں کہ وہ آپہنچے۔ اور نیک اعمال کے لیے لوگ ہمیشہ بڑھاپے کاانتظار کرتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ وہ بڑہاپا دیکھیں گے۔میں ان سے بات کررہا تھا تو ایک صاحب کہنے لگے کہ آپ بحث کیوں کررہے ہیں جبکہ آپ کی ڈاڑھی شرع کے مطابق لمبی نہیں ہے۔ میں نے کہا کہ اللہ کاخوف دل میں ہوتا ہے یا ڈاڑھی میں؟ میں نے امام صاحب سے کہا کہ مجھے یہ اطلاع انٹرنیٹ سے ملی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے عالم انٹرنیٹ پر تحقیق کررہے ہیں انہیں یہ بات کیوں معلوم نہ ہوسکی؟ میں نے امام صاحب سے کہا کہ دین خیر خواہی کا نام ہے۔ مجھے ایک اطلاع ملی تھی جو میں نے آپ کی خیر خواہی کے ضمن میںآپ تک پہنچادی۔اب آپ جانیں اور آپ کا کام۔
ایک اہم لنک یہ ہے:
http://au.answers.yahoo.com/question/index?qid=20120914025603AAdiXBS
اس کے برعکس میں ایک چھوٹی سی مسجد کے امام صاحب کے پاس گیا تو انہوں نے میری اطلاع کو تسلیم کرلیا اور کہا کہ قیامت کی ۵۴۔۵۵ چھوٹی نشانیاں ظاہر ہوچکی ہیں اور ہمیں اندیشہ تھاکہ کوئی بڑی نشانی ظاہر ہوگی۔دجال ہمارے ایمان کی اتنی سخت آزمائش ہوگا کہ حضرت نوح علیہ السلام سے لے کر محمد ﷺ تک سب انبیاء نے اپنی امت کو اس سے ڈرایا ہے اور تنبیہ کی ہے کہ اس کے سامنے نہ جائیں۔ نبی کریم ﷺ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ دجال مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخل نہ ہوسکے گا۔لیکن اس کے آمدسے قبل زلزلے آئیں گے جو منافقین کو مدینے سے باہر نکال دیں گے۔ میں مسجد سے باہر نکلا تومطمئن تھا کہ سب امامانِ مسجد غفلت کی چادر اوڑھے نہیں سورہے ہیں۔
پھر میں اہلِسنت کی ایک مسجد میں گیا جہاں کے امام کافی پڑھے لکھے شخص ہیں۔مجھے خدشہ تھا کہ وہ اس اطلاع کو مسترد کردیں گے۔ جیسا اکثر اہل مذہب کا طریقہ ہے کہ نہ وہ جانتے ہیں اور نہ جاننا چاہتے ہیں۔مگرانہوں نے اِس اِطلاع کونہایت سنجیدگی سے لیااور وعدہ کیا کہ وہ عام مسلمانوں کو اس سے آگاہ کریں گے۔ الحمدللہ۔ بے شک اللہ کے کام رکتے نہیں ہیں۔کوئی نہ کوئی مسلمان توفیق پاتا ہے اور اپنی ذمہ داری
پوری کرنے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ عن قریب وہ وقت آجائے گا جب اہلِ ایمان کے خیمے میں کوئی منافق نہ رہ جائے گا اور نہ اہلِ نفاق کے خیمے میں کوئی مومن بچے گا۔ اس طرح اللہ کے فیصلے کا نفاذ نہایت آسانی سے ہوجائیگا۔
آزمودہ فتنہ ہے ایک اور بھی گردُوں کے پاس
سامنے تقدیر کے رسوائیءِ تدبیر دیکھ !

کراچی ۱۹ ستمبر ۱۲ محمد جاویداقبال 

http://effortforchange.wordpress.com/2012/09/19/informing-about-global-governance-of-dajjal/


Visit My blogs  for a no nonsense, serious discussion of
 burning issues facing the humanity : 



--


Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment