Friday 10 August 2012

[PF:170044] Fwd: گورنراسٹیٹ بنک کے ڈرائیور کی تنخواہ ایک لاکھ چالیس ہزار





 گورنراسٹیٹ بنک کے ڈرائیور کی تنخواہ ایک لاکھ چالیس ہزار



                                                                               Published on 09. Aug, 2012

اسلام آباد (مریم حسین) پاکستان میں ایک ڈرائیور ایسا بھی ہے جس کی تنخواہ اس وقت ایک لاکھ چالیس ہزار روپے ماہنامہ ہے اور وہ ڈرائیور کسی صدر یا وزیراعظم کا نہیں بلکہ وہ گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے گھر پر ڈیوٹی دیتا ہے۔ اس کا انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے منگل کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی ندیم افضل چن کی طرف سے کیا گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈرائیور کی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے تنخواہ اسٹیٹ بنک ادا کرتا ہے۔ پاکستانی تاریخ کا یہ پہلا ڈرائیور ہے جس کی تنخواہ پاکستان کے گریڈ بائیس کے سیکرٹری سے بھی زیادہ ہے جو اس عہدے پر پہنچنے کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور پھر سخت محنت کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرتے ہیں، اور پھر 35 سال کی سروس کے بعد وہ بائیس گریڈ پاتے ہیں لیکن ان کی تنخواہ اس وقت بھی بمشکل ایک لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

وفاقی حکومت کے تمام محکموں کی تنخواہوں کے سکیل کے برعکس سپریم کورٹ آف پاکستان اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے ملازمین اور افسران دیگر وفاقی حکومت کے ملازمین کی نسبت سو فیصد سے زائد تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ۔ یہ انکشاف بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے نائب قاصد و گریڈ بی پی ایس ٹو کے ملازمین کی تنخواہ اے جی پی آر یا دیگر اداروں کے ملازمین کے بی پی ایس سولہ کے افسر سے بھی زیادہ ہے، وفاقی حکومت کے تمام اداروں میں سے صرف سپریم کورٹ آف پاکستان، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)اور ایف بی آر کے گریڈ بیس کے افسر کی تنخواہ دو لاکھ سے زائد ہے ۔

سپریم کورٹ کے گریڈ بیس کا افسر دو لاکھ 69 ہزار 417 روپے ماہانہ ، ایف بی آر کا گریڈ بیس کا افسر 2 لاکھ 43 ہزار 839 روپے ماہانہ اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے گریڈ بیس کا افسر دو لاکھ دو ہزار تین سو دس روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ اے جی پی آر اور دیگر وفاقی حکومت کے گریڈ بیس کے افسر کی تنخواہ صرف ایک لاکھ 68 ہزار 197 روپے ماہانہ ہے ۔

پبلک اکاوئنٹس کمیٹی اپنے آئندہ اجلاس میں اس رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے گریڈ دو کے ملازم کی تنخواہ 35,878 روپے ، ایف بی آر کے گریڈ دو کی تنخواہ 27,927 روپے ،انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے گریڈ دو کی تنخواہ 30,204 روپے جبکہ اے جی پی آر اور دیگر وفاقی ملازمین کے گریڈ دو کی تنخواہ صرف پندرہ ہزار583 روپے ماہانہ ہے ، سپریم کورٹ کے بی پی ایس سولہ کی تنخواہ 68,124 روپے ، ایف بی آر کے گریڈسولہ کی 52,449 روپے ، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے گریڈ سولہ کی تنخواہ 70490 روپے ماہانہ جبکہ دوسری طرف اے جی پی آر اور دیگر وفاقی اداروں کے گریڈ سولہ کی تنخواہ صرف 31063 روپے ماہانہ ہے ،سپریم کورٹ کے گریڈ اٹھارہ کے افسر کی تنخواہ ایک لاکھ پندرہ ہزار 66 روپے ، ایف بی آر کے گریڈ اٹھارہ کی تنخواہ 91 ہزار 759 روپے، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے گریڈ اٹھارہ کی تنخواہ ایک لاکھ اکتیس ہزار 554 روپے جبکہ دوسری طرف اے جی پی آر اور دیگر وفاقی اداروں میں گریڈ اٹھارہ کی تنخواہ صرف 42 ہزار 40 روپے ماہانہ ہے ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے گریڈ بیس کے افسر اور اے جی پی آر کے گریڈ بیس کے افسر کی تنخواہ میں ایک لاکھ روپے سے زائد کا فرق ہے ۔





--
Picture

what was my fault

--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Careful in Islamic Discussions;
Bad language and insolence against Prophets (and / or their companions, Islamic Scholars, and saints) is an Instant ban.
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed.
This is not Dating / Love Group, avoid sending personnel messages to group members.
Do not post anything linked to (or in favor of) facebook.
Thanks

No comments:

Post a Comment