Friday 5 August 2011

[karachi-Friends] Vital Securiy Interests compromised




Dear Brothers & Sisters
              Sending my latest writeup on the above subject.

                                                                   M J  Iqbal
 

پاکستان پاکستان بن کر رہے گا
معاصر ڈان نے اطلاع دی ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل شجاع پاشا جو بڑے طمطراق سے امریکی سی آئی سے لڑنے گئے تھے مکمل سرنڈر کرکے آگئے ہیں۔امریکہ نے پاکستان میں بے شمار کارندے متعین کیے ہوئے تھے جن کا سفارتی اعتبارسے کوئی کام نہیں تھا
اور وہ پاکستان میں جاسوسی کررہے تھے یاتخریب کاری میں محو تھے۔ جب جنرل پاشا نے امریکہ سے اپنے ان ورکرز کو واپس لینے کو کہاتو امریکہ نے کہا کہ وہ بخوشی ایساکرنے کو تیار ہے بشرطیکہ پاکستان بھی اپنے سینکڑوں ویزے واپس کرے جو امریکہ نے اس کے سول اور ملٹری بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کو اشو کیے ہوئے ہیں۔ کہتے ہیں جنرل پاشا یہ سن کر سٹپٹا گئے اور خاموشی سے امریکہ کو سینکڑوں بلینک ویزے جاری کرآئے۔ اس طرح پاکستان اور امریکہ کے خفیہ اداروں میں جو جنگ جاری تھی وہ پاکستان کے جنرلوں کے ٹوٹل سرنڈر پر منتج ہوئی۔ قارئین جہاں پاکستان کی سا لمیت اوربقا داؤ پر لگی ہوئی ہے ' ہمارے سول اور ملٹری بیوروکریٹس اسے چند درجن امریکی ویزوں کے لیے کمپرومائز کرآئے۔غداری اور بے غیرتی کی اس سے بری مثال اور کیا ہوسکتی ہے۔آخر وہ ان ویزوں سے کیا کام لے رہے ہیں؟ یہی نا کہ اپنی حرام سے کمائی ہوئی آمدنی کو امریکہ میں انوسٹ کرسکیں اور اس سے اپنے لیے مکان اور بزنس حاصل کرسکیں۔ یہ وہ بے حس لوگ ہیں جن کا قبلہ و کعبہ امریکہ ہے۔ جہاں برہنہ تلاشی لی جاتی ہے اور مسلم نظر آنے والے افراد کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہ دیوث ایسے ہی ماحول میں خوش رہتے ہیں۔
لیکن اب سنا ہے کہ اس سے بھی سخت تر مقام آرہا ہے۔ امریکی صد ر اسرائیل کے اشارے پر پاکستان کو ایٹمی توانائی سے محروم کرنا چاہتا ہے۔عن قریب وہ پاکستان پر دباؤ ڈالے گا کہ پاکستان اپنا ایٹمی پروگرام cap کردے۔ اس طرح ایک طرف اسرائیل کو لاحق خطرہ ٹل جائے گا ۔ دوسری جانب بھارت کے ایٹمی پروگرام کا برصغیر میں کوئی ہم سر نہ ہوگا۔ پاکستان اور اسلام کے مفاد کویہ دہری زک پاکستانی فوج کے جنرلوں اور افسروں کی قیمت پر دی جائے گی۔ کیونکہ جب بھارت ایٹمی توانائی میں ہم سے آگے ' بہت آگے نکل جائیگا ' اسے ایٹمی حملے کاخوف دلا کر جنگ نہ ٹالی جاسکے گی جیسے جنرل ضیاء الحق نے کرکٹ ڈیموکریسی کے ذریعے ٹالی تھی۔ ایک طرف eliteطبقے کی یہ غداریاں ہیں اور دوسری جانب عوام کی رگ و پئے میں اسلام سرایت کرچکاہے۔جلال پور جٹاں کے ایک دردمند مسلمان نے بائبل سوسائٹی کے جواب میں قران سوسائٹی قائم کی اور صرف ۴۰ روپیئے میں ترجمہ شدہ نسخہ پیش کیا کہ قران کی فروخت پرمنافع لینا حرام ہے۔ کراچی ' لاہور اور اسلام آباد کے مترفین کو یہ توفیق نہیں ہوسکی اس لیے کہ ان کے دل دولتِ دُنیا کے حصول میں مگن ہیں۔اس مردِ نیکو کار نے اس خلوص سے نسخہ شائع کیا ہے کہ ہاتھ سے رکھنے کو دل نہیں کرتاحالانکہ طباعت اور کاغذ بس غنیمت ہیں۔
ایسے ہی لوگ ہیں جن کی مساعی جمیلہ سے پاکستان حقیقی معنی میں پاکستان بنے گا۔ جیسا کہ جناب سرفراز احمدشاہ کی پیش گوئی ہے کہ مستقبل قریب میں ایک وقت آئے گا جب اقوامِ متحدہ پاکستان سے اجازت لے کر فیصلے کرے گی:
http://www.youtube.com/watch?v=qeKF55idNto





--
Visit my Blog for a no nonsense, serious discussion of problems facing the humanity:
https://sites.google.com/site/yaqeenweb/home/



--
Be Carefull in Islamic Discussions;
Disrespect (of Ambiyaa, Sahabaa, Oliyaa, and Ulamaa) is an INSTANT BAN
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not Dating / Love Group, Sending PM's to members will be an illegal act.
 
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Karachi-Friends" group.
To post to this group, send email to karachi-Friends@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
karachi-Friends+unsubscribe@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment