Wednesday 27 November 2013

[PF:172892] Must Read: The Secret Pillar of Islam


میں نے اس سے پوچھا ''کیا آپ مسلمان ہیں؟''

اس نے مسکرا کر جواب دیا ''نہیں میں جارڈن کا یہودی ہوں۔
میں ربی ہوں اور پیرس میں اسلام پر پی ایچ ڈی کر رہا ہوں'' 
میں نے پوچھا ''تم اسلام کے کس پہلو پر پی ایچ ڈی کر رہے ہو؟'' 
وہ شرما گیا اور تھوڑی دیر سوچ کر بولا ''میں مسلمانوں کی شدت پسندی پر ریسرچ کر رہا ہوں'' 
میں نے قہقہہ لگایا اور اس سے پوچھا ''تمہاری ریسرچ کہاں تک پہنچی؟'' 
اس نے کافی کا لمبا سپ لیا اور بولا ''میری ریسرچ مکمل ہو چکی ہے اور میں اب پیپر لکھ رہا ہوں'' 
میں نے پوچھا ''تمہاری ریسرچ کی فائنڈنگ کیا ہے؟'' 
اس نے لمبا سانس لیا' دائیں بائیں دیکھا' گردن ہلائی اور آہستہ آواز میں بولا ''میں پانچ سال کی مسلسل ریسرچ کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں مسلمان اسلام سے زیادہ اپنے نبی سے محبت کرتے ہیں۔
یہ اسلام پر ہر قسم کا حملہ برداشت کر جاتے ہیں لیکن یہ نبی کی ذات پر اٹھنے والی کوئی انگلی برداشت نہیں کرتے'' 

یہ جواب میرے لیے حیران کن تھا' میں نے کافی کا مگ میز پر رکھا اور سیدھا ہو کر بیٹھ گیا' 
وہ بولا ''میری ریسرچ کے مطابق مسلمان جب بھی لڑے' یہ جب بھی اٹھے اور یہ جب بھی لپکے اس کی وجہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی' آپ خواہ ان کی مسجد پر قبضہ کر لیں' آپ ان کی حکومتیں ختم کر دیں۔ آپ قرآن مجید کی اشاعت پر پابندی لگا دیں یا آپ ان کا پورا پورا خاندان مار دیں یہ برداشت کرجائیں گے لیکن آپ جونہی ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام غلط لہجے میں لیں گے' یہ تڑپ اٹھیں گے اور اس کے بعد آپ پہلوان ہوں یا فرعون یہ آپ کے ساتھ ٹکرا جائیں گے'' 
میں حیرت سے اس کی طرف دیکھتا رہا' وہ بولا ''میری فائنڈنگ ہے جس دن مسلمانوں کے دل میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نہیں رہے گی اس دن اسلام ختم ہو جائے گا۔
چنانچہ آپ اگر اسلام کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کومسلمانوں کے دل سے ان کا رسول نکالنا ہوگا'' 
اس نے اس کے ساتھ ہی کافی کا مگ نیچے رکھا' اپنا کپڑے کا تھیلا اٹھایا' کندھے پر رکھا' سلام کیا اور اٹھ کر چلا گیا 

لیکن میں اس دن سے ہکا بکا بیٹھا ہوں' میں اس یہودی ربی کو اپنا محسن سمجھتا ہوں کیونکہ میں اس سے ملاقات سے پہلے تک صرف سماجی مسلمان تھا لیکن اس نے مجھے دو فقروں میں پورا اسلام سمجھا دیا' 

میں جان گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اسلام کی روح ہے اور یہ روح جب تک قائم ہے اس وقت تک اسلام کا وجود بھی سلامت ہے' جس دن یہ روح ختم ہو جائے گی اس دن ہم میں اور عیسائیوں اور یہودیوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔

ہم سب مسلمان جتنے بھی گناہگار' لبرل' ماڈرن اور برداشت کے چیمپئن ہو جائیں' ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے کیونکہ ہم میں سے ہر شخص کسی نہ کسی حد تک حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ ہے۔ 
حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ ایک آدھ بار کے علاوہ کبھی یمن سے باہر نہیں نکلے' آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ علیل تھیں چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ والدہ کی خدمت کرتے رہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے عشق۔
اللہ تعالیٰ کو یہ خدمت اور یہ عشق اس قدر بھایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار کے بغیر صحابی ڈکلیئر کر دیا' آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قدر محبت کرتے تھے کہ آپ رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا جنگ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دانت مبارک شہید ہوگیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے تمام دانت توڑ دئیے۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں آپ رضی اللہ عنہ نے خلیفہ کو کوئی مشورہ دینا تھا' آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو مدینہ کی سرحد پر بلوایا' خود مدینہ کی حد سے باہر کھڑے رہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو مدینہ کی حدود میں کھڑا کر کے مخاطب ہوئے' 
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس عجیب و غریب حرکت کی وجہ پوچھی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا 
''عمر! میں اس زمین پر کیسے پاؤں رکھ سکتا ہوں جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آرام فرما رہے ہیں'' 

جاوید چودھری از زیرو پوائنٹ

--
http://www.mylivesignature.com/signatures/85860/rehansheik/172ed0a3c8d5a1e8d8dbb56306ac0be0.png
Good programming is 99% sweat and 1% coffee.
http://rehansheik.blogspot.com
If you forward this email, please delete the forward history, including my email address. Remember, erasing the history helps to prevent SPAMMERS from  mining addresses and viruses from being propagated.

--
--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Careful in Islamic Discussions;
Bad language and insolence against Prophets (and / or their companions, Islamic Scholars, and saints) is an Instant ban.
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed.
This is not Dating / Love Group, avoid sending personnel messages to group members.
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Pak Friends" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to karachi-786+unsubscribe@googlegroups.com.
To post to this group, send email to karachi-786@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/karachi-786.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment