Tuesday 10 September 2013

[PF:172551] طالبہ کے پرس میں کیا تھا ؟ "ایک رلا دینے والی کہانی" -----




 

 

 

طالبہ کے پرس میں کیا تھا ؟ "ایک رلا دینے والی کہانی"

---------------------------------------

ایک گرلز کالج میں سرکاری تفتیشی ٹیم آئی اور کالج کے سارے کلاس میں گھوم گھوم کر لڑکیوں کے بیگ کی تلاشی کرنے لگی ایک ایک لڑکی کے بیگ کی تفتیش کی گئی ، کسی بھی پرس میں کتابیں،کاپیاں اور لازمی اوراق کے علاوہ کوئی ممنوع شیئ پائی نہیں گئی ،البتہ ایک آخری کلاس باقی رہ گئی تھی اور یہی جائے حادثہ تھا ۔۔۔۔۔۔ حادثہ کیا تھا ؟ اور کیا پیش آیا ؟

تفتیشی کمیٹی ہال میں داخل ہوئی اورساری لڑکیوں سے گذارش کی کہ تفتیش کے لئے اپنا اپنا پرس کھول کر سامنے رکھیں ،

ہال کے ایک کنارے ایک طالبہ بیٹھی تھی اس کی پریشانی بڑھ گئی تھی وہ تفتیشی کمیٹی پر دزدیدہ نگاہ ڈال رہی تھی ،اور شرم سے پانی پانی ہو رہی تھی ،اس نے اپنے پرس پر ہاتھ رکھا ہوا تھا تفتیش شروع ہو چکی ہے اس کی باری آنے ہی والی ہے ،لڑکی کی پریشانی بڑھتی ہی جا رہی ہے ،چند منٹوں کے میں لڑکی کے پرس کے پاس تفتیشی کمیٹی پہونچ چکی ہے ،لڑکی نے پرس کو زور سے پکڑ لیا گویا وہ زبان حال سے کہنا چاہتی ہو کہ آپ لوگ اس پرس کو ہرگز کھول نہیں سکتے ،اس سے کہا جا رہا ہے پرس کھولو ! اس نے پرس کو سینے سے چمٹا لیا ،تفتیشی افسر نے کہا پرس ہمارے حوالے کرو ۔لڑکی زور سے چلا کر بولتی ہے نہیں میں نہیں دے سکتی ،پوری تفتیشی کمیٹی اس لڑکی کے پاس جمع ہو گئی ،سخت بحث و مباحثہ شروع ہو گیا ہال کی ساری طالبات پریشان ہیں کہ آخر راز کیا ہے ؟ حقیقت کیا ہے ؟

بالآخر لڑکی سے اس کا پرس چھین لیا گیا ،ساری لڑکیاں خاموش ۔۔۔۔۔۔لکچر بند۔۔۔۔۔۔ ہر طرف سناٹا چھا چکا ہے ،پتہ نہیں کیا ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پرس میں کیا چیز ہے ؟ تفتیشی کمیٹی طالبہ کا پرس لئے کالج کے آفس میں گئی ، طالبہ آفس میں آئی اس کی آنکھوں سے آنسوؤں کی بارش ہو رہی تھی سب کی طرف غصے سے دیکھ رہی تھی کہ بھرے مجمع کے سامنے اسے رسوا کیا گیا تھا ، اسے بٹھایا گیا ، کالج کی ڈائریکٹر نے اپنے سامنے پرس کھلوایا ، طالبہ نے پرس کھولا ، یا اللہ ! کیا تھا پرس میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ 

آپ کیا گمان کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ پرس میں کوئی ممنوع شئے نہ تھی ، نہ ہی فحش تصویریں تھی ،واللہ ویسی کوئی چیز نہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں روٹی کے چند ٹکڑے تھے ،اور استعمال شدہ سینڈوچ کے باقی حصے تھے ، بس یہی تھے اور کچھ نہیں ۔ جب اس سلسلے میں اس سے بات کی گئی تو اس نے کہا : ساری طالبات جب ناشتہ کر لیتی ہیں تو ٹوٹے پھوٹے روٹی کے ٹکڑے جمع کر لیتی ہوں جس میں سے کچھ کھاتی ہوں اور کچھ اپنے اہل خانہ کے لئے لے کر جاتی ہوں جی ہاں ! اپنی ماں اور بہنوں کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تاکہ انہیں دوپہر اور رات کا کھانہ میسر ہو سکے ۔۔۔ ہم تنگ دست ہیں ہماری کوئی کفالت کرنے والا نہیں ، ہماری کوئی خبر بھی نہیں لیتا ۔ اور پرس کھولنے سے انکار کرنے کی وجہ صرف یہی تھی کہ مبادا میری کلاس کی سہیلیاں میری حالت کو جان جائیں اور مجھے شرمندگی اٹھانی پڑے ۔ میری طرف سے بے ادبی ہوئی ہو تو میں آپ سب سے معافی کی خواستگار ہوں ۔ یہ دلدوز منظر کیا تھا کہ سب کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

 

بھائیو اور بہنو! یہ منظر ان مختلف المناک مناظر میں سے ایک ہے ، جو ممکن ہے ہمارے پڑوس میں ہو اور ہم اسے نہ جانتے ہوں ، یا بسا اوقات ایسے لوگوں سے نظریں اوجھل کئے ہوئے ہوں ۔

'' یہ ایک جھلک ہے جو ہمارے معاشرے میں قدم قدم پر دیکھنے کو ملیں گی '''

 

۔ اللہ پاک ہر شخص کو ایسی مجبوری سے بچائے ۔اور ایسے برے دن کسی کو نہ دیکھنے پڑیں ۔۔۔۔۔۔۔ آمین یا رب العالمین۔

-- 


Picture

what was my fault


--
--
From:
[Pak-Friends] Group Member
Visit Group: http://groups.google.com/group/Karachi-786
Subscription: http://groups.google.com/group/karachi-786/subscribe
===========================================================
¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸¸,.-~*'[PäK¤.¸.¤F®ï£ñD§]'*·~-.¸¸,.-~*'¨¯¨'*·~-.¸
===========================================================
All members are expected to follow these Simple Rules:
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
Be Careful in Islamic Discussions;
Bad language and insolence against Prophets (and / or their companions, Islamic Scholars, and saints) is an Instant ban.
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed.
This is not Dating / Love Group, avoid sending personnel messages to group members.
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Pak Friends" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to karachi-786+unsubscribe@googlegroups.com.
To post to this group, send email to karachi-786@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/karachi-786.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment